ملک میں سیاست ہی نہیں بلکہ لوٹ مار کا بازار گرم ہے فیصلہ کرکے اپنے ساتھ کئی ساتھیوں کو بھی عمران خان کے ساتھ کھڑ ا کرنے میں کامیاب ہو جاوئں گا‘نواب باروزئی

سبی(ثبوت نیوز)سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان و تمندار اقوام پنی نواب غوث بخش خان باروزئی نے کہا ہے کہ ملک بھر کی14 سیاسی پارٹی ایک جانب پی ٹی آئی کی سیاسی جدوجہد ایک جانب سیاست دان پیسہ کی ریس میں مگن ہوچکے ہیں

عمران خان اور میری سوچ ایک جیسی ہے بہت جلد ملک وقوم کے لئے مثبت فیصلہ کروں گا خاندان اپنے قبائل اور بلوچستان کے تمام دوستوں سے مشورہ کے بعد عمران خان کے قافلے میں شامل ہونے کا اعلان کروں گا

میرے ساتھ کئی نامور شخصیات بھی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیوی ہاؤس سبی میں قومی خبر رساں ادارے اے این این سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چیف آف سبی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش خان باروزئی

نے کہا کہ آج کی سیاست پیسہ کے بل بوتے پر ہورہی ہے اور سیاست دان پیشہ کی ریس میں مگن ہیں جس کے پاس پیسہ نہیں وہ کسی بھی کام کا ہی نہیں ہے۔

یہاں جھوٹ بہت زیادہ ہے سچ کواہمیت نہیں ملک میں سیاست ہی نہیں بلکہ لوٹ مار کا بازار گرم ہے ملک بھر کی14سیاسی پارٹیاں ایک جانب اور عمران خان ایک جانب عوام کے حقوق کی جنگ لڑ تا نظر آرہا ہے

میں ایک انسان ہوں اور انسان اشرف المخلوقات ہے ہر انسان سوچتا اور سمجھتا ہے سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں میرے والد پیپلز پارٹی سے وابستہ تھے مجھے اپنے والد کی پارٹی میں ہونا چاہیے تھا۔ میں 2004سے بیٹھا ہوں

کسی سیاسی پارٹی نے مجھے دعوت نہ دی۔ ملک بھر کی سیاسی پارٹیوں اور سیاست دانوں کا کردار مجھے پتہ ہے تاہم میری اور عمران خان کی سوچ ایک ہی ہے جو ملک سے جھوٹ کی

سیاست کا خاتمہ لوٹ مار کرنے والے چوروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کرنا ہے گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے صوبائی صدر نے مجھے عمران خان کا پیغام دیا میں اپنے قبائل دوستوں

ساتھیوں سے مشاورت کررہا ہوں بعدجلد مثبت فیصلہ کرکے اپنے ساتھ کئی ساتھیوں کو بھی عمران خان کے ساتھ کھڑ ا کرنے میں کامیاب ہو جاوئں گا۔ اور سیاسی میدان میں پی ٹی آئی کو نہ صر بلوچستان بلکہ ملک بھر میں مقبول ترین سیاسی پارٹی بنانے میں بھی اپنا مثبت کردار ادا کروں گا۔