کوئٹہ(ثبوت نیوز)پاکستان انجینئرنگ کونسل کے صدر انجینئر مسعود نے کہا ہے کہ انجینئرنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے طلباء میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ریاست کا فرض بنتا ہے کہ وہ مختلف پروجیکٹ کے حوالے سے کام کرتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کی جائے اور انجینئرنگ ناقص میٹریل اور غیر معیاری کاموں پر سودا بازی نہ کریں آج انجینئرنگ اور مختلف پروجیکٹس کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد کرینگے جس میں انجینئرنگ کے متعلق آگاہی دیں گے‘ یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں وائس چیئرمین ناصر مجید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ انجینئرنگ کو صرف یہاں تک محدود نہ کرے کہ لائسنس لے اور نقشے جاری کریں بلکہ انجینئرنگ سے متعلق جو کورسز ہے ان کو موثر بنایا جائے اکثر اوقات انجینئرنگ کے امتحانات میں اسے مضمون آجاتے ہیں جو انجینئرنگ سے تعلق تک نہیں رکھتے ہمارے یہاں بے روزگاری ہے جن میں انجینئرنگ بھی متاثر ہورہی ہے اگر ہم انجینئرزکو صحیح روزگار نہیں دے سکتے ہیں تو ا س پر معاشرے میں منفی اثرات مرتب ہوں گے ہمارے اور انجینئرنگ کی اس میں بھلائی ہے کہ حکومت ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور ان انجینئرنگ کو صحیح معنوں میں تعلیم دی جائے تاکہ آنے والے وقت میں انجینئرنگ سے وابستہ افراد پروجیکٹ کو کامیاب بنانے کیلئے اقدامات کریں انہوں نے کہاکہ نئے انجینئرز اس پر توجہ دیں کہ بعض اوقات ٹھیکیداروں کے ساتھ ملکر ناقص میٹریل اور غیر معیاری کاموں پر تعاون کرتے ہیں یہ ہماری لئے اور معاشرے کے لئے درست نہیں بلکہ اس سے ملکی خزانہ کا ضائع تو ہوسکتا ہے لیکن ہمیں فائدہ نہیں دیں گے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں آج آئی ٹی یونیورسٹی میں انجینئرنگ شعبہ کو بہتر بنانے کے لئے ورکشاپ کا انعقاد ہوگا جس میں ملک بھر کے انجینئرز شرکت کرینگے۔
انجینئرنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے طلباء میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ریاست کا فرض بنتا ہے کہ وہ مختلف پروجیکٹ کے حوالے سے کام کرتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کی جائے‘انجینئر مسعود
