اسلام آباد (ثبوت نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں سول سرونٹس کی شفاف ترین میرٹ کی بنیاد پر تقرری ہوتی ہے ،پاکستان کی سول سروس دنیا میں پیشہ وارانہ مہارت کی حامل تصور ہوتی ہے
سوال یہ ہے کہ افسران کا انفرادی میرٹ نظام کی اجتماعی کارکردگی پہ اثرانداز کیوں نہیں ہو پاتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 117ویں این ایم سی کے افسران کے وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے تربیتی دورہ کے موقع پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا
احسن اقبال نے کہا دنیا ایک تلاطم اور بے یقینی سے گزر رہی ہے۔ٹیکنالوجی، گلوبلائزیشن، عالمی تنازعات، آبادی اور موسمیاتی تبدیلی بڑی تبدیلیاں پیدا کر رہے ہیں۔ہمیں انتظامی ڈھانچہ میں مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت پیدا کرنی ہے
انہوں نے کہا جب حکومت میں آئے تو 550 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ملا۔برآمدات پر انحصار ہی سے دنیا میں ترقی ممکن ہے: احسن اقبال نے کہا پاکستان کا مستقبل اس بات پر ہے کہ پاکستان اپنی ایکسپورٹ 32 بلین ڈالر سے 100 بلین ڈالر کتنے سال میں کرتا ہے۔چین کے ساتھ تجارت کا حجم 32 بلیین ڈالر ہے۔
ہماری قومی ترجیح ایکسپورٹ کی طرف نہیں رہی۔ وقت کی ضرورت ہے کہ نجی سرمایہ کاری کو بڑھایا جائے۔پاکستان کی صنعتوں کو مسابقتی اور دنیا کے تقاضوں کے مطابق بناکر ہی ایکسپورٹ کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے
احسن اقبال نے کہا افسران پیشہ وارانہ امور نمٹاتے ہوئے معاشی مینیجر کی طرز پر سوچیں۔ٹیکس وصولی، سرمایہ کاری، برآمدات اور بیرونی ترسیلات کے فروغ میں ہمارا معاشی علاج ہے۔
ٹیکس وصولی، سرمایہ کاری، برآمدات اور بیرونی ترسیلات کے فروغ میں ہمارا معاشی علاج ہے پاکستان میں سول سرونٹس کی شفاف ترین میرٹ کی بنیاد پر تقرری ہوتی ہے،احسن اقبال
