پاگل مت بنو یہ ایٹم بم پھینکنے کی عیاشی دنیا نہ آپ کو کرنے دے گی نہ ہندوستان کو‘محمود خان اچکزئی کا خطاب

کوئٹہ(ثبوت نیوز)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان آج تنہا رہ گیا ہے اس کے مسائل کا حل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)نکال سکتی ہے ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں تمام قومیتوں کو برابر کے حقوق ہوں پی ڈی ایم میں کوئی جھگڑا نہیں ہے سب مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں متحدہیں تمام اقوام کو کہتا ہوں کہ وہ ظالم کا ساتھ نہ دیں ہم چاہتے ہیں

کہ پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہوفوج ہمیں عزیز ہے لیکن پاکستان ان سے زیادہ عزیز ہے کیونکہ پاکستان میں ہم پشتون، بلوچ،سندھی اور سرائیکی کا وطن ہے‘پاکستان نہیں تھا لیکن ہمارا وطن تھاپی ڈی ایم انقلاب لانی چاہتی ہے ایسا انقلاب جس میں غریب کی روزی روٹی کا بندوبست کیا جائے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لورالائی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام سرکاری باغ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ محمود خان اچکزئی نے کہاکہ جب ایک مسلمان اللہ اکبر کہتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ خدا کے سواء اور کسی کے سامنے نہیں جکھیں گے. اگر ہم سب اپنا ایمان ایسے نہیں بنائیں گے تو کسی ظالم کے سامنے کھڑے نہیں ہوسکتے ہیں

پاکستان کی عوام اور فوج دونوں کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ فوج اس ملک کیلئے ہے یا یہ ملک فوج کیلئے ہے؟ اگر فوج پاکستان کیلئے ہے تو دنیا کے فوجوں کو جو مراعات ملتی ہیں ہم ان کیلئے وہ لائیں گے لیکن ان کی سیاست میں مداخلت قطعاً قبول نہیں ہے انہوں نے کہاکہ فوج ہمیں عزیز ہے لیکن پاکستان ان سے زیادہ عزیز ہے

کیونکہ پاکستان میں ہم پشتون، بلوچ،سندھی اور سرائیکی کا وطن ہے‘پاکستان نہیں تھا لیکن ہمارا وطن تھانہ یہاں کوئی فاتح ہے نہ کوئی مفتوح ہے لوگوں کو لوٹنے کے خواب فرعون دیکھتا تھا لیکن پھر خدا نے موسی علیہ السلام کو بھیجا. غلامی کو خدا نے بھی پسند نہیں کیا‘ ہم پاکستان میں غلاموں کی حیثیت قطعاً نہیں رہیں گے

پی ڈی ایم انقلاب لانی چاہتی ہے ایسا انقلاب جس میں غریب کی روزی روٹی کا بندوبست کیا جائے انہوں نے کہا کہ آج ایسی حالت ہے کہ ہماری فوج ہندوستان کا مقابلہ روایتی جنگ میں نہیں کر پا رہی ہے کیونکہ انہوں نے 30 سال مارشلاء میں لگائے ہیں کچھ بدبخت وزیر کہتے ہیں کہ ہم نے چھوٹے چھوٹے ایٹم بم بنائے ہیں

پاگل مت بنو یہ ایٹم بم پھینکنے کی عیاشی دنیا نہ آپ کو کرنے دے گی نہ ہندوستان کو انہوں نے کہاکہ جاسوسی ادارے ہمارے وطن میں چھوٹے چھوٹے لڑکوں کو ورغلا کر انہیں کلاشنکوف دے کر ان کو بدمعاشی اور ہر غلط کام کرنے کا اختیار دیتی ہے. خدا کیلئے یہ کام مت کرو. یہ وطن کی بربادی کا راستہ ہے.

یہ پہلے تم سے اپنے کام کروائیں گے پھر ایک دن یہی قتل کرینگے تمہیں‘پاکستان اس وقت FATF کے گرے لسٹ میں ہے اور اس گرے لسٹ سے اسے صرف مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں چلنے والی پی ڈی ایم نکال سکتی ہے محمود خان اچکزئی نے کہاکہ پاکستان کی داخلہ اور خارجہ پالیسی پارلیمنٹ میں بننی چاہیے

ہر دوسرے روز سفیر حضرات کور کمانڈرز کے پاس جارہے ہوتے ہیں‘کیا کام ہے تمہارا وہاں؟ تم کیوں جاتے ہو وہاں؟قرآن کریم کا حکم ہے کہ جب مسلمانوں کے درمیان جھگڑا ہو تو ان کی صلح کرا دو 50 سال سے افغانستان میں میں جنگ جاری ہے کوئی مسلمان ملک صلح کروانے نہیں آیاپشتون تحفظ موومنٹ پشتونوں کی قومی تحریک ہے

انہوں نے جلسے کئے ہیں کوئی گولی نہیں چلائی ہے‘ انہیں پاکستان کے آئین کے تحت یہ حق حاصل ہے کہ جلسہ، جلوس کریں پھر علی وزیر پر کیسے دہشتگردی کا مقدمہ بنایا گیا؟ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی پی ڈی ایم کے ساتھ کھڑی ہے‘ ہم آپ کے ساتھ جلسے، جلوس، زندہ باد، مردہ باد، وکیل کرنے میں تعاون کیلئے تیار ہیں۔