پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پرتیزی کا رجحان رہا کے ایس ای100انڈیکس 200پوائنٹس بڑھ گیا، انڈیکس 42700پوائنٹس سے بڑھ کر42900پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا

کراچی (ثبوت نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پرتیزی کا رجحان رہا،کے ایس ای100انڈیکس 200پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 42700پوائنٹس سے بڑھ کر42900پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 27ارب روپے سے زائد کاا ضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا

جبکہ45.82فیصد حصص کی قیمتو ں اضافہ دیکھنے میں آیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد گذشتہ ہفتے4دن تیزی رہی اس دوران انڈیکس 254.81پوائنٹس بڑھ گئے تاہم1دن کی مندی سے انڈیکس 48.32پوائنٹس لوز کر گیا

گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے کے ایس ای100انڈیکس میں 206.49پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 42730.24پوائنٹس سے بڑھ کر42936.73پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 117.65پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 15701.11پوائنٹس سے بڑھ کر15818.76پوائنٹس پر جا پہنچاجبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28942.91پوائنٹس سے بڑھ کر29060.18پوائنٹس ہو گیا

کاروباری تیزی کی وجہ سے ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ کے سرمائے میں 27ارب93کروڑ42لاکھ10ہزار725روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 68کھرب26ارب74کروڑ66لاکھ87ہزار608روپے سے بڑھ کر

68کھرب54ارب68کروڑ8لاکھ98ہزار333روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروباری تیزی کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر 43117.28پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 42666.12پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا

مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1713کمپنیوں کا کاروبار ہواجس میں سے785کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 787میں کمی اور141کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ، غنی گلوبل،پاک انٹر نیشنل بلک،فوجی سیمنٹ،ٹی پی ایل پراپرٹیز،حیسکول پیٹرول،سوئی نادرن گیس

پاک الیکٹرو ن،بینک اسلامی پاک،سنر جیکو پاک،حب پاور کمپنی،بینک آف پنجاب،جے ایس بینک لمیٹڈ،دیوان موٹرز،پی ٹی سی ایل،ایونسن لمیٹڈ،ہم نیٹ ورک،لوٹے کیمیکل اور پاک ریفائنری سر فہرست رہے۔