اسلام آباد (ثبوت نیوز) جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں کمانڈ کی تبدیلی کی
ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھال لیا، تقریب میں تینوں افواج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کے علاوہ سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے بھی شرکت کی
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کے تقریب میں پہنچنے پر تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے گارڈ آف آنر اور مارچ پاسٹ کا جائزہ لیا۔رپورٹ کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا 18ویں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹیکی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں،جنرل ساحر شمشاد مرز انے پی ایم اے سے 1987ء میں تربیت مکمل کی، 76ویں پی ایم اے لانگ کورس کی تکمیل کے بعد پاک فوج میں شامل ہوئے
اپنے فوجی کیرئیر کا آغاز 8 بٹالین سندھ رجمنٹ سے کیا، اپریل 2019ء میں لیفٹیننٹ جنرل کے رینک پر ترقی دی گئی،ترقی کے فور بعد مختصر مدت کیلئے ایڈجوٹنٹ جنرل جی ایچ کیو تعینات ہوئے
مرزا جون 2019ء میں چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر فائز ہوئے، ستمبر 2021ء میں کور کمانڈر راولپنڈی کے عہدے پر فائز ہوئے،جنرل ساحر شمشاد مرزا نے 2015ء سے 2018ء تک ڈی جی ایم او خدمات انجام دیں، اکتوبر 2018ء میں وائس چیف آف جنرل سٹاف تعینات ہوئے
بطور لیفٹیننٹ کرنل، بریگیڈیئر اور میجر جنرل ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں خدمات انجام دیں،رپورٹ کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ا ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروپوں کیخلاف آپریشنز سپروائز کئے، انٹرا افغان ڈائیلاگ میں بھی متحرک کردار ادا کیا
گلگت بلتستان اصلاحات کمیٹی کابھی حصہ رہے،جی او سی 40انفینٹری ڈویڑن اوکاڑہ بھی خدمات انجام دیں،یو این امن مشنز میں بھی خدمات انجام دی ہیں،جنرل ساحر شمشاد مرزا کو سیریا لیون میں خدمات پر یو این میڈل سے نوازا گیا، ہلال امتیاز ملٹری، تمغہ دفاع اور تمغہ جمہوریت سے نوازا گیا، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ انسٹرکٹر میڈیل سے بھی نوازا گیا۔
جنرل شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب،چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا
