آرمی چیف سے چیئرمین حزب وحدت اسلامی افغانستان محمد کریم خلیلی کی ملاقات

اسلام آباد(ثبوت نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان امن کونسل کے سابق سربراہ و حزب وحدت اسلامی افغانستان کے چیئرمین محمد کریم خلیلی نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے میں امن واستحکام، رابطے اور افغان امن عمل میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق معززین نے پاک افغان تعلقات پرپاکستان کے مثبت کردار کو سراہا جبکہ مہمانوں نے پاک افغان تعلقات کے مستقبل پر آرمی چیف کے وژن کی بھی تعریف کی۔