اپوزیشن کے نیب سے متعلق تحفظات پرچیئرمین سینیٹ کےچیمبر میں اہم مشاورتی اجلاس

اسلام آباد(ثبوت نیوز)اپوزیشن کے قومی احتساب بیورو(نیب) سے متعلق تحفظات پرچیئرمین سینیٹ کے چیمبر میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق مشاورت میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، مشیر پارلیمانی امور اور قائد ایوان اجلاس میں شریک ہوئے۔

اس دوران نیب کے معاملے پر اپوزیشن کے تحفظات پر مشاورت کی گئی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے تمام تحفظات سامنے رکھ دیے۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نیب کے خلاف قرارداد اور تحریک التوا کے فیصلے پر قائم ہیں،مشاورت میں خصوصی کمیٹی کے قیام کی بھی تجویز دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب سےمتعلق تحفظات پر پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک اور اجلاس کا فیصلہ کیا گیا اور چیئرمین سینیٹ نےنیب معاملے پر اہم مشاورتی اجلاس کل طلب کرلیا۔