استنبول(ثبوت نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترک صدر طیب اردوان ایک دور اندیش رہنما ہیں، ان کی قیادت میں ترکیہ جدید فلاحی ریاست بن چکا ہے، دوست ملک نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا
ترکیہ کے شہر استنبول کے شپ یارڈ میں پی این ایس خیبر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن ہمارے تاریخی تعلقات میں ایک عظیم دن ہے
اپنے دوسرے گھر ترکیہ کا دوبارہ دورہ کرنے پر خوش ہوں، ترکیہ نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، ترکیہ نے ہرعالمی فورمز پر بھی پاکستان کا ساتھ دیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے جہاز کی تیاری
میں حصہ لینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، ترکیہ اور پاکستان کے بڑے گہرے تعلقات ہیں، دنیا بھر کی طرح پاکستان کو بھی توانائی کی قلت کا سامنا ہے
پاکستان قابل تجدید اور سستے توانائی ذرائع کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔وزیراعظم نے ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترک دوستی زندہ باد، دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہوگا
پاکستان اور ترکیہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے بھی مل کر کام کر سکتے ہیں۔ ترکیہ کے شہر استنبول کے شپ یارڈ پر پی این ایس خیبر کی لانچنگ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، ترک صدر طیب اردوان شریک ہوئے
شپ یارڈ آمد پر شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔تقریب میں دونوں ملکوں کے ترانے پیش کیے گئے، پہلے کار ویٹ پی این ایس بابر کی لانچنگ تقریب اگست 2021 استنبول میں منعقد ہوئی تھی
دوسرے جہاز پی این ایس بدر کا سنگ بنیاد مئی 2022 میں کراچی میں رکھا گیا تھا۔اس سے قبل وزیر اعظم میاں شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچے، استنبول انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر استنبول کے نائب گورنر محمود حرسانلی اولو، اعلیٰ ترک سول و عسکری حکام، پاکستانی سفارتخانے کے افسران نے وزیر اعظم کا استقبال کیا
وزیراعظم ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر یہ دورہ کررہے ہیں، اعلیٰ سطحی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔ دریں اثناء روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ترکیہ میں رہنا گھر جیسا محسوس ہوتا ہے، پاکستان اور ترکیہ میں تعاون مزید بڑھایا جائے گا۔
دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہوگا پاکستان اور ترکیہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے بھی مل کر کام کر سکتے ہیں،وزیر اعظم کا استنبول کے شپ یارڈ میں پی این ایس خیبر کی افتتاحی تقریب سے خطاب
