کوئٹہ(ثبوت نیوز) ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ 19 سے 25 ستمبر تک ہم نے ہفتہ ٹریفک منایا تھا جس کے اچھے نتائج برآمد ہوئے شہر میں ٹریفک انفورسمنٹ یونٹ بنا رہے ہیں اور اس حوالے سے ٹریفک پولیس کو گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں
200 سے زائد ممنوعہ نمبر پلیٹ گاڑیوں سے ہٹائی گئی ہیں 150 پینافلکس لگوائے جس سے گھر گھر آگاہی پہنچے گی ریلوے کالونی تین بھائیوں کا قتل واقعہ دل خراش تھا والد کی مدعیت میں مقدمے کی درخواست موصول ہو چکی
آج آیف ائی ار درج ہونے کے بعد مزید تفتیش کا سلسلہ شروع کیا جائے گا‘یہ بات انہوں نے ایس ایس پی ٹریفک عرفان بشیر کے ہمراہ ایس ایس پی ٹریفک آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی
انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر میں منشیات فروشوں کے بعد جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھی گھیراتنگ کیا جائے گا اور جہاں عوام کی ضرورت رہی وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اس طرح جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کرسکیں کوئٹہ ہم سب کا شہر ہے
اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے عوام کے جان و مال کی تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے اس حوالے سے پولیس بھرپور کوشش کررہی ہے جہاں بھی کوتاہی نظر آئی تو وہا ں پولیس افیسر کیخلاف ضرور کارروائی کریں گے انہوں نے کہاکہ 19 سے 25 ستمبر تک ہم نے ہفتہ ٹریفک منایا تھا ہفتہ ٹریفک کے دوران چالان نہیں کیا گیا
اور عوام کو ٹریفک سے متعلق اگاہی فراہم کی پولیس نے ٹریفک قوانین سے متعلق تعلیمی اداروں میں لیکچر دئیے 25 ہزار اسٹیکرز اور پمفلٹ چھپائیں ہیں جن پر ٹریفک قوانین سے متعلق اگاہی درج ہے 150 پینافلکس لگوائے جس سے گھر گھر آگاہی پہنچے گی انہوں نے کہاکہ ریڈیو فریکوینسی لانچ کرنے جارہے ہیں
جس میں ٹریفک سے متعلق اگاہی فراہم کی جائے گی 200 سے زائد ممنوعہ نمبر پلیٹ گاڑیوں سے ہٹائی گئی ہیں شہر میں ٹریفک انفورسمنٹ یونٹ بنا رہے ہیں اور اس حوالے سے ٹریفک پولیس کو گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ریلوے کالونی تین بھائیوں کا قتل واقعہ دل خراش تھا والد کی مدعیت میں مقدمے کی درخواست موصول ہو چکی آج آیف ائی ار درج ہونے کے بعد مزید تفتیش کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔
تین بھائیوں کے قتل کا واقعہ‘ والد کی مدعیت میں مقدمے کی درخواست موصول ہو چکی کوئٹہ ہم سب کا شہر ہے حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے‘ ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس
