ناکامی وفاقی حکومت مہنگائی کے بم گرارہے ہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل کمی ہورہی ہے لیکن یہاں مہنگا کیا جارہا ہے‘ سیاسی رہنماؤں

کوئٹہ(ثبوت نیوز)سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پورے ملک اور خاص کر بلوچستان میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ہے اور عوام کوکھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں

صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام جبکہ وفاقی حکومت عوام کو سہولیات دینے کی بجائے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل کمی ہورہی ہے لیکن ہمارے ہاں مہنگا کیا جارہا ہے

جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل جماعتیں عوام کی بجائے اپنی جیب خرچی اور آنیوالے الیکشن کیلئے رقم جمع کررہے ہیں حکومت عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور سیلابی نقصانات کے ازالے کیلئے اقدامات کریں

ورنہ عوام سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف بھرپھور احتجاج کرینگے‘یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سابق گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا‘ جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی‘ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی اور دیگر نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہی

انہوں نے کہاکہ حکومت میں شامل جماعتیں جو کل تک معمولی اضافہ ہونے پر سراپا احتجاج بنتے تھے اور حکومت کو ٹارگٹ بنا کر اس سے استعفیٰ اور گھر بھیجنے کا مشورہ دیتے تھے لیکن آج وہی چیزیں سو فیصد اضافہ کرکے پھر بھی روز بروز پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے

حالانکہ اس وقت ایک مہینے کے دوران تین دفعہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت کم ہوئی لیکن ہمارے شام تک حکومت یہ دعویٰ کررہی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے گی لیکن رات کی تاریکی میں فائدہ اٹھا کر ایک کاغذ کے ذریعے اعلان کرتے ہیں

کہ پیٹرول مہنگا کردیاگیا جو عوام کیلئے درد سر بن جاتا ہے اور ایک ظلم ہے کیونکہ اس وقت پورا ملک سیلابی نقصانات کی زد میں ہے ہر جگہ پر نقصانات ہوئے ہیں عوام حکومت کی طرف دیکھ رہی ہے کہ ہماری رہنمائی کرے گی

اور ہمیں ریلیف پہنچائے گی لیکن وفاقی حکومت ریلیف کی بجائے عوام کے لئے زحمت بن رہی ہے۔