کوئٹہ(ثبوت نیوز) سابق وزیراعلی بلوچستان و پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری سے پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری گودی عابدہ بلوچ کی خصوصی ملاقات‘نواب ثناء اللہ خان زہری کو بلوچستان میں پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی کارکردہ گی
خواتین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا عابدہ بلوچ نے کہا کہ نواب ثناء اللہ خان زہری کی شمولیت سے پارٹی پورے بلوچستان میں فعال ہوچکی ہے نواب صاحب کی شمولیت سے پارٹی منظم ومظبوط ہوتا جارہا ہے
پارٹی قیادت کی مخلصانہ ودلیرانہ سوچ کیوجہ سے پارٹی کو چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان میں پزیرائی مل رہی ہے اسی طرح خواتین ونگ کو بھی بااختیار بنانے کے لئیے حقیقی و نظریاتی کارکنوں کو آگے لانا ہوگا
اور انہیں بااختیار بنانا ہوگا کیونکہ اس وقت ملک کی پچاس فیصد سے بھی زیادہ آبادی خواتین پر مشتمل ہیں خواتین کو اختیار دیا جائے تو پارٹی مزید ترقی کے مراحل طے کرسکتی ہے مگر بلوچستان میں حقیقی کارکنوں کو نظر انداز کرکے مفاد پرستوں کو ترجہی دی جاتی ہے
جو پارٹی کے لیے آنیوالے دور میں نقصان کا باعث بن رہے ہیں اور اسکی دکھ اور تکلیف صرف حقیقی کارکنوں کو ہوتی عابدہ بلوچ نے نواب ثناء اللہ خان زہری سے درخواست کی کہ بلوچستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے پارٹی کے مرکزی قائدین و ادی فریال سے رابطہ کرکے خواتین ونگ کو پارٹی کے اندر بااختیار کیا جائے
اور حقیقی کارکنوں کو زمہ داریاں دیکر پارٹی کو فعال کرنے کے لئے خواتین ونگ کے سات ہر ممکن تعاون کیا جائے اس موقع پر چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی کارکردہ گی کو سراہا ان کے مسائل کو ترجیہی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کی
نواب ثناء اللہ خان زہری نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ معاشرے میں اور سیاست میں خواتین کا ایک بہت بڑا اہم کردار ہے اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے پارٹی کے اندر خواتین کو مردوں کے برابر حقوق دئیے ہیں پارٹی نے ہر فورم پر خواتین کے حقوق کے لیے موثر انداز میں آواز بلند کیے
پاکستان پیپلز پارٹی کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ پارٹی کا سربراہ اور پاکستان کا اولیں ن وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی صورت میں ایک خاتون منتخب ہوئی یہ پارٹی کارکنوں کے لئیے اعزاز سے کم نہیں آج سینیٹ قومی اسمبلی صوبائی اسمبلیوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کی پلیٹ فارم پر خواتین کی بھرپور نمائندگی موجود ہے
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے لیے خواتین کی خدمات اور سیاسی جدوجہد قابل فخر ہیاس موقعے پر نواب ثناء اللہ خان زہری نے خواتین ونگ بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری گودی عابدہ بلوچ کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ میرا جدوجہد اور بھرپور کوشش ہوگا کہ پارٹی بلوچستان میں دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے
نواب ثناء اللہ خان زہری نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے حقیقی کارکنوں کیساتھ نا انصافی ہونے نہیں دونگا خواتین ونگ کو بااختیار بنانے کے لئیے مرکزی قیادت خصوصا ادی فریال ٹالپور سے بات کرکے خواتین کے مسائل سے آگاہ کرونگا۔
معاشرے میں اور سیاست میں خواتین کا ایک بہت بڑا اہم کردار ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی پلیٹ فارم پر خواتین کی بھرپور نمائندگی موجود ہے‘نواب ثناء اللہ زہری
