کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع‘ مزید پانچ افراد جاں بحق متعد د مکانات منہدم

کوئٹہ(ثبوت نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں مون سون کے بارشوں کا ایک اور سلسلہ تیزی کے ساتھ شروع ہوگیا اور مختلف علاقوں میں تباہی مچادی ہے اور بچے خواتین سمیت پانچ اور افراد جاں بحق متعد افراد زخمی‘ متعدد مکانات منہدم ہوگئے

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مون سون کا ایک اور سلسلہ شروع ہوگیا جس میں بڑے پیمانے پر تباہی بھی مچادی ہے مسلم باغ قلعہ سیف اللہ سمیت دیگر علاقوں میں بارشوں سے مزید پانچ افراد جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے

اور سینکڑوں کی تعداد میں مکانات منہدم ہونے سے عوام بے گھر ہو گئے ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات درپیش ہے حالیہ بارشوں سے پی ڈی ایم اے ایک بار پھر ہائی الرٹ اور متاثرہ علاقوں میں جا کر عوام کی مدد کی تاہم بڑے پیمانے پر نقصانات ہونے سے

اس دفعہ پی ڈی ایم اے بھی بے بس نظر آرہی ہے متاثرہ علاقوں کے عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حالیہ بارشوں سے جو نقصانات ہوئے ہیں ان کے ازالے کیلئے بڑے پیمانے پر کام کا آغاز کیا جائے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کریں۔