ہمیں ہڑتال اور تعلیمی ادارے بند کرنے کی نہ پہلے شوق تھا اورنہ آئندہ ہے بلکہ جمہوری اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل چاہتے ہیں‘ حاجی حبیب الرحمن مردانزئی

کوئٹہ(ثبوت نیوز)گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر حاجی حبیب الرحمن مردانزئی نے کہا ہے کہ اساتذہ کے مسائل حل اور تعلیم کی بہتری کے لئے بھرپور اقدامات کرینگے بلوچستان بھر کے اساتذہ نے مجھ پر اعتماد کرکے دوبارہ منتخب کرکے یہ ثابت کردیاکہ ماضی میں بھی ذاتی مفادات کی بجائے

اجتماعی مفادات پر توجہ دی ہے اور آئندہ بھی یہی پالیسی برقرار رکھیں گے بچوں کو تعلیم دینے کیلئے اساتذہ غیر حاضری سے گریز کریں ایسے لوگوں کی جگہ ہمارے تنظیم میں نہیں ہے اور نہ ہی غیر حاضر اساتذہ کو سپورٹ کرینگے

یہ بات انہوں نے اپنی دفتر میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے اساتذہ کی جانب سے مبارکباد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہاکہ مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ بلوچستان بھر کے ان اساتذہ نے جس نے ہمیشہ تعلیم کی بہتری اور محبت کی فضاء کو قائم اور اساتذہ کے درمیان محبت پید اکرنے کی کوشش کی

انہوں نے مجھے صدر منتخب کیا جس پر میں ان لوگوں کا شکر گزار ہوں اور میرے ساتھ وہ الفاظ نہیں کہ میں ان کا شکریہ اداکروں لیکن ان اساتذہ اور ممبران کو یقین دہانی کرتا ہوں کہ اساتذہ کے مسائل حل اور تعلیمی اداروں کے حالات بہترحکومت اور اساتذہ کے درمیان خوشگوار فضا قائم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھاؤں گا

اور جس طرح ماضی میں ذاتی مفادات کی بجائے اجتماعی مفادات پر توجہ دی ہے آئندہ بھی وہی فارمولا اختیار کروں گا انہوں نے کہاکہ حالیہ الیکشن کے دوران جس طرح اساتذہ کے پاس جا کر اپنا منشور پیش کیاگیا اسی طرح کامیابی کے بعد بھی ان علاقوں کو نظر انداز نہیں کروں گا

اور جہاں بھی میری ضرورت رہی ہم پوری کابینہ کے ساتھ جا کر علاقائی سطح پر اساتذہ کے مسائل اجاگر کروں گا انہوں نے کہاکہ ہمیں ہڑتال اور تعلیمی ادارے بند کرنے کی نہ پہلے شوق تھا اورنہ آئندہ ہے بلکہ جمہوری اور مذاکرات کے ذریعے اساتذہ کے مسائل حل کرنے کیلئے اپناجدوجہد جاری رکھیں گے

حکومت سے بھی امید ہے کہ جس طرح انہوں نے ہمارے ساتھ وعدے کیے اس کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کریں گے۔