21 جولائی سے گوادر پورٹ روڈ کو غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کرینگےوزیراعلی بلوچستان نے تحریری طور پر معاہدہ کیاعملدرآمد نہیں کیا گیا

کوئٹہ(ثبوت نیوز) حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ حق دو تحریک کیساتھ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے تحریری طور پر معاہدہ کیابدقسمتی سے معاہدوں پر عملدرآمد نہیں کیا گیا

بلوچستان حکومت انتہائی نالائق اور حزب اختلاف اس سے زیادہ،حکومت حزب اختلاف سے زیادہ بجٹس کی تعریفیں کررہی ہے،21 جولائی سے گوادر پورٹ روڈ کو غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کرینگے‘یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی

انہوں نے کہاکہ میں نے حق دو تحریک کے حوالے سے مختلف تحریکیں چلائی اور عوامی مسائل کو حل کرنے کی نشاندہی کی ہے اس سلسلے میں حکومت وقت نے ہمارے ساتھ کئی کامیاب مذاکرات بھی کیے لیکن جو مسائل میں نے پیش کیے

اور حکومت نے حل کرنے کی کوشش کی اس پر آج تک عملدرآمد ہوا اور نہ ہی حکومت نے کوئی پیشرفت کی جس کیلئے میں نے ایک بار پھر میدان میں آنے کا فیصلہ کیا اور جب تک عوا م کے مسائل حل نہیں ہوں گے میں چھین سے نہیں بیٹھوں گا

صوبے میں بدترین کرپشن لیکن سب خاموش ہے جتنا یہ لوگ وزارتوں پر لڑتے ہیں اتنے ہمارے بچے نہیں لڑتے وزیراعظم کا گوادر میں مذاحمتی استقبال کیا21 جولائی سے گوادر پورٹ روڈ کو غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کرینگے کرائیے کے لوگوں سے نوجوانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے ایف سی کو بلوچستان سے نکالنے کیلئے بھی ریلی نکالی جائیگی

انہوں نے کہاکہ دو تحریک کیساتھ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے تحریری طور پر معاہدہ کیابدقسمتی سے معاہدوں پر عملدرآمد نہیں کیا گیا،بلوچستان حکومت انتہائی نالائق اور حزب اختلاف اس سے زیادہ،حکومت حزب اختلاف سے زیادہ بجٹس کی تعریفیں کررہی ہے،21 جولائی سے گوادر پورٹ روڈ کو غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کرینگے۔