کوئٹہ میں عید الاضحی کے آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کا طوفان ضلعی انتظامیہ گوشت سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر خاموش

کوئٹہ(ثبوت نیوز) کوئٹہ میں عید الاضحی کے آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کا طوفان برپا ہوگیا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گوشت سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر خاموشی اختیار کررکھی ہے

دکانداروں نے اپنے من پسند ریٹ مقرر کرکے غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں انتظامیہ کی جانب سے اب تک کوئی ایکشن نہیں لیاگیا

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں عید الاضحی کے آمد کے ساتھ ہی تمام اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا بڑا گوشت فی کلو ہزار روپے چھوٹا گوشت دو ہزار اسی طرح سبزیوں کی قیمتوں میں پچاس سے سو روپے تک اضافہ کردیاگیا

جبکہ پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیاگیا ہے آم ایک کلو 200سے220روپے تک‘خربوز100روپے کلو‘ تربوزہ90روپے کلو‘زردآلو فی کلو دو سو روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جب دکانداروں سے اس بارے میں پوچھاگیا

تو دکانداروں کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہے جس کی وجہ سے ہمیں اشیاء مہنگائی مل رہے ہیں اس لئے ہم اسی کی تناسب سے فروخت کررہے ہیں

جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی رٹ نہ ہونے کی وجہ سے دکانداروں نے اپنے من پسند قیمتیں لگارکھے ہیں ضلعی انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار اداکریں۔