پیٹرول مہنگا ہونے کے ساتھ ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں پچاس فیصد اضافہ کردیا جس سے غریب عوا م روز مرہ اشیاء کی قیمتوں اور سفری سہولیات سے بھی محروم ہو گئے

کوئٹہ(ثبوت نیوز)ملک بھر کی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں پیٹرول پمپس کے آفٹر شاکس ہونے کے بعد روز مرہ اشیا ء خوردونوش مزید مہنگا‘ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں پچاس فیصد اضافہ کردیا

جس سے غریب عوا م روز مرہ اشیاء کی قیمتوں اور سفری سہولیات سے بھی محروم ہو گئے واضح رہے کہ موجوہ حکومت نے جس آتے ہی عوام کے ساتھ وعد ے کیے

کہ ہم برسراقتدار عوام کو ریلیف فراہم کریں گے لیکن شاید ریلیف انہوں نے مہنگائی کی صورت میں دینا تھا جو یکے بعد تیسری مرتبہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے قیمتیں آسمان تک پہنچادئیے

پیٹرول کی قیمتیں اضافہ ہونے کے ساتھ تجارتی علاقے اور ٹرانسپورٹ بھی طاق میں بیٹھے ہوئے تھے اور پیٹرول کی قیمتیں اضافہ ہونے کے ساتھ انہوں نے بھی عوام کو پر سہولیات کے دروازے بند کرنے کیلئے روزہ مرہ اشیاء کی قیمتوں اور ٹرانسپورٹرز کے کرایہ بھی پچاس بڑھادئیے گئے

قیمتیں بڑھ جانے سے عوام انتہائی پریشان ہے اور خاص کر وہ غریب طبقہ جو صبح کما کر رات کو کھاتے ہیں وہ روز مرہ اشیاء کے ساتھ سفری سہولیات سے یکسر محروم ہو چکے ہیں عوامی حلقوں نے ایک بار پھر مطالبہ کیا

کہ حکومت جو اپنے دور میں جیبیں تو بھرتے ہیں لیکن عوام کی خاطر کیلئے بھی اسی اقدامات کریں جس سے سہولیات فراہم ہوسکے اور یلیف مل سکیں نہ ہونے کی صورت میں عوام مجبو ر ہو کر سڑکوں پر نکل آئیں گے۔