ان کی ڈیڈ لائن کی کوئی حیثیت نہیں جمہوریت میں پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے‘مولاناعبدالواسع

کوئٹہ(ثبوت نیوز)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ بری طرح ناکام ہوگیا

ان کی ڈیڈ لائن کی کوئی حیثیت نہیں۔آج صوبے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں عوام جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں صاف وشفاف بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد واپسی پر بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وورسیز پاکستانیوں کا ووٹ کا حق برقرار ہے، ان کے لیے مخصوص نشستوں کا بل لا رہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی دی جائے گی

مولانا عبدالواسع نے کہا ہے خان کا لانگ مارچ بری طرح ناکام ہوگیا، ان کی ڈیڈ لائن کی کوئی حیثیت نہیں انہوں نے کہا کہ۔پختونخوا ہاؤس اسلام آباد سمیت سرکاری مشینری کو اپنے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی نے ملک کو آئی ایم کے ساتھ گروی رکھ دیا ہے۔ موٹروے سمیت دارالحکومت کو جلایا گیا لیکن انہیں کچھ نہیں کہا جارہا ہے کیونکہ ان کا تعلق پنجاب سے ہے۔ عمران خان ایک بار پھر کہہ رہا ہے

کہ وہ لاکھوں لوگوں کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے تو سوال یہ اٹھتا ہے کہ وہ کس کے خلاف احتجاج کررہا ہے؟ تقاریر میں الزامات کس پر لگارہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ جو نقصان گذشتہ روز ہوا یہ ایک سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ پاکستان، جمہوریت، سیاسی نظام اور سیاست کا نقصان ہے۔

بدقسمتی سے ہمارے معاشرے اور سیاست میں تلخی آچکی ہے۔ اگر یہ تلخی برقرار رہی تو کل ایسے واقعات مزید بھی رونما ہوسکتے ہیں۔ پی ٹی آئی نے پختونخوا حکومت کی ریاستی مشینری استعمال کی۔

عدالت میں یہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ وہ ڈی چوک نہیں جائیں گے لیکن اسکی خلاف ورزی ہوئی۔ جمہوریت میں پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے جس سے کسی کو بھی محروم نہیں رکھا جاسکتا۔ لیکن ایسا احتجاج جس میں عوام، سرکاری اہلکار اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جائے

ایسے احتجاج سے اجتناب کرنا چاہئیے۔انہوں نے بلوچستان کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آج صوبے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جمعیت کے امیدواروں کو کامیاب بنایا جائے۔