بلوچستان کے معاملات پر کبھی بھی خاموش نہیں رہیں گے بلوچستان کے حقوق پر حکومت میں رہتے ہوئے آوازا ٹھائینگے‘ ‘مولانا عبدالواسع

کوئٹہ(ثبوت نیوز)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر اور وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیالکوٹ میں ایک سازش کے تحت حالات خراب پیدا کرنا چاہتے ہیں جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دینگے

بلوچستان کے معاملات پر کبھی بھی خاموش نہیں رہیں گے بلوچستان کے حقوق پر حکومت میں رہتے ہوئے آوازا ٹھائینگے حقوق کے لئے جدوجہد کرنا ہمار امشن ہے بلوچستان کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان سے آئے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہاکہ ملک کے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہے اور اب پی ٹی آئی اور ان کے کپتان مزید ملک کے حالات کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں

کیونکہ ان حالات میں اس طرح بیانات دینا ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں ہے جب یہ اقتدار میں تھے تو سب کچھ ٹھیک تھا اب اقتدار سے الگ ہونے کے بعد ان کو سب غدار نظر آنے لگے ہیں ملک کی عدلیہ نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد کی ہے

اور دیگر اداروں نے بھی ملک کے بہتر مفاد میں اچھے فیصلے کیے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی برقرار ہے انہوں نے کہاکہ وقت بدل گیا ہے جنہوں نے ملک کو تباہی سے دوچار کیا

اب وہ دوبارہ موجودہ جمہوری نظام کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہاکہ حکومت میں رہتے ہوئے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے

اورصوبے کے مسائل پر خاموش نہیں رہ سکتے انہوں نے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے حالات خراب ہوتے جارہے تھے اب موجودہ حکومت ان حالات کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے۔