وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کل ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے کوئٹہ میں قیام کے دوران چمن‘کوئٹہ اور کوئٹہ تا کراچی شاہراہ کا افتتاح اور ساتھ میں لیور ہسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے

کوئٹہ(ثبوت نیوز)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے کوئٹہ میں قیام کے دوران چمن‘کوئٹہ اورکوئٹہ کراچی ڈبل روڈ کا افتتاح کرینگے

جبکہ لیور ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے پی ڈی ایم میں شامل اراکین اسمبلی نے وزریراعظم کے دورے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ وزیراعظم اپنے دورے میں بلوچستان کو درپیش مسائل

پر متعلقہ حکام سے بریفنگ اور اہم اعلانات کرینگے‘تفصیلات کے مطابق وزراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف منتخب ہونے اور شمالی وزیرستان کے دورے کے بعد آج بلوچستان کا ایک روزہ دورہ کرینگے

کوئٹہ میں قیام کے دوران چمن‘کوئٹہ اور کوئٹہ تا کراچی شاہراہ کا افتتاح اور ساتھ میں لیور ہسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے پی ڈی ایم میں شامل اراکین اسمبلی ملک نصیر شاہوانی‘حاجی عبدالواحد صدیقی‘میر یونس عزیز زہری اور میر اکبر مینگل نے وزیراعظم کے دورہ بلوچستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے

ان کا شکریہ ادا کیا کہ منتخب ہونے کے 8 دن کے بعد بلوچستان کا دورہ کرنا خوش آئند ہے لیکن ماضی کی طرح دوروں سے ہٹ کر عملی اقدامات اپنے اعلانات پر فوراً عمل درآمد شروع کرنے کا ایسی پالیسی اختیا ر کریں

جس سے اعلانات متاثر ہونے کی بجائے اس پر ملک عمل درآمد ہوجائے انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت جس کی سربراہی میاں محمد شہباز شریف کر رہے ہیں بلوچستان کی اس سے بڑی امیدیں وابستہ ہے کیونکہ اس حکومت میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کا حصہ ہے اس لیئے عوام پھر امید ہے کہ موجودہ حکومت ہمارے مسائل حل کرینگے۔