فنڈز کو صحیح استعمال کریں تو غریب عوام پرائیویٹ ہسپتالوں کی بجائے سرکاری ہسپتالوں کی طرف راغب ہوں گے‘صالح محمد ناصر

کوئٹہ(ثبوت نیوز)سیکرٹری صحت صالح محمد ناصر نے کہا ہے کہ غریب عوام کی علاج و معالجہ کیلئے سہولتیں فراہم اور سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہتر‘ڈاکٹروں کو ڈیوٹی پر حاضر کرنے کے لئے ایک ایسی پالیسی بنائی جارہی ہے

جو ڈاکٹروں اور محکمہ ہیلتھ کی رضا مندی سے ہو صحت کے حوالے سے فنڈز کی کمی نہیں ہے اگر متعلقہ سرکاری ہسپتالوں کے سربراہان اس فنڈز کو صحیح استعمال کریں

تو غریب عوام پرائیویٹ ہسپتالوں کی بجائے سرکاری ہسپتالوں کی طرف راغب ہوں گے‘یہ بات انہوں نے اے این این سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی‘

انہوں نے کہاکہ جب سے میں نے محکمہ صحت کا چارج سنبھالا ینگ ڈاکٹرز جو چھ مہینے ہڑتا ل پر تھے ان کے مطالبات حل اور سرکاری ہسپتالوں کو ایک دن کے اندر عوام کے لئے کھول دئیے اور باقاعدہ او پی ڈیز ایمرجنسی سمیت دیگر تمام شعبہ جات میں ڈاکٹروں نے اپنی حاضری یقینی بنائیں

کیونکہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے عوام کی امیدیں سرکاری ہسپتالوں سول ہسپتال‘ بی ایم سی‘شیخ زائد اور دیگر سے ہے موجودہ حکومت صحت کے حوالے سے بہتر کارکردگی

دکھانے کے لئے کوشاں ہے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ کا بھی یہی خواہش ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر صحت سہولیات فراہم کیا جائے لیکن یہ تمام اقدامات متعلقہ ڈاکٹروں پر عائد ہوتی ہے

کہ وہ غریب عوام کا علاج و معالجہ اور دوائی کس طرح عوام کو پہنچاتے ہیں۔