بلوچستان‘ یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ‘ گیس غائب‘ عوام رل گئے گیس پریشر کمی اور بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بدستور جاری ہے یخ بستہ ہوائیں چلنے سے عوام گھروں میں محصور ہوگئے

کوئٹہ(ثبوت نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برف باری کے بعد یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ دوسری جانب سے گیس پریشر میں کمی

اور بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے جس سے عوام کو مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے‘ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت زیارت‘ خانوزئی‘ کوژ ک ٹاپ‘ قلعہ عبداللہ‘کان مہترزئی‘توبہ کاکڑی‘قلات سمیت دیگر علاقوں میں حالیہ بارشوں اور برف باری کے بعد یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا

جبکہ دوسری جانب سے گیس پریشر کمی اور بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بدستور جاری ہے یخ بستہ ہوائیں چلنے سے عوام گھروں میں محصور ہوگئے کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے‘عوامی حلقوں نے حکومت وقت‘ سوئی سدرن گیس کمپنی اور کیسکو کے حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے

کہ اس شدید سردی میں گیس پریشر میں کمی اور بجلی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے گیس پریشر میں کمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکیں بصورت دیگر روڈوں پر نکل کر بھرپور احتجاج کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہو گی۔