اسلام آباد(ثبوت نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر تبادلہ کیس کی سماعت کے موقع پر ریمارکس دیئے ہیں کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے جسے ہم تحفظ فراہم کریں گے
الیکشن کمیشن کو آئین کے تحت اختیارات حاصل ہیں جن کا مقصد شفاف انتخابات کرانا ہے،اگر شفاف انتخابات میں بدنیتی ہوگی تو ہم مداخلت کریں گے،سپریم کورٹ آئینی ادارہ ہے جسے آڈیو ٹیپس کے ذریعے بدنام کیا جارہا ہے،ہم صبر اور درگزر سے کام لے کر آئینی ادارے کا تحفظ کریں گے
آئینی اداروں کو بدنام کرنے والی ان آڈیو ٹیپس کی کوئی اہمیت نہیں ہے،ہم ان ٹیپس پر صبر اور درگزر کا مظاہرہ کررہے ہیں اور ادارے کا تحفظ کریں گے،ڈیموکرٹیک پراسس فیئر ہونا چاہیے،الیکشن کمیشن کا اختیار بڑا وسیع ہے
تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں برابری کا موقع ملنا چاہیے، الیکشن کمیشن کو نگران حکومت کو تبادلوں کا کھلا اختیار نہیں دینا چاہیے،نگران حکومت سے الیکشن کمیشن کو ایسے تبادلے سے متعلق پوچھنا چاہیے
آرٹیکل 218کے تحت صاف شفاف الیکشن یقینی بنانے کیلئے تبادلوں کا اختیار الیکشن کمیشن استعمال کرتاہے،ثابت ہوگیا کہ نگران حکومت تبادلے الیکشن کمیشن کی اجازت سے کرتی ہے
الیکشن کمیشن خود سے بھی نگران حکومت کو افسران کے تبادلوں کے احکامات دے سکتا ہے، بعض اوقات سپریم کورٹ کی باتوں کا غلط مطلب لیا جاتا ہے،ہم نے ایک کیس میں کہا کہ 1988میں ایک ایماندار وزیراعظم تھا،ہماری اس بات کو پارلیمنٹ نے غلط سمجھا
ہم نے یہ نہیں کہا کہ آج تک صرف ایک ہی ایماندار وزیراعظم آیا،ہم نے آئینی اداروں کو اپنے فیصلوں میں تحفظ دیاہے،عدلیہ پر بھی حملے ہو رہے ہیں،ہم عدلیہ کا بھی تحفظ کرینگے۔عدالت عظمی میں معاملہ کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی
دوران سماعت غلام محمود ڈوگر کے وکیل عابد زبیری نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ تبادلے کیخلاف غلام محمود ڈوگر کی اپیل واپس لے رہے ہیں۔وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ نگران حکومت کے قیام کے بعد الیکشن شیڈول جاری ہو چکاہے
آرٹیکل 218کے تحت صاف شفاف الیکشن کروانا ہماری ذمہ داری ہے،لیول پلینگ فیلڈ کیلئے بیوروکریسی میں تبادلے کرنا بھی الیکشن کمیشن کا اختیار ہے،نگران حکومت بھی الیکشن کمیشن کی منظوری سے کسی افسر کا تبادلہ کر سکتی ہے
جسٹس یحیی آفریدی نے اس موقع پر پوچھا کہ الیکشن کمیشن ٹرانسفر اور پوسٹنگ کا اختیار کب استعمال کرتا ہے،الیکشن کمیشن نے غلام محمودڈوگر کے تبادلے کی منظوری کب دی؟ جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو سی سی پی او لاہور کے تبادلے کی زبانی منظوری 23جنوری کو دی
نگران حکومت نے الیکشن کی شفافیت کی کیلئے تمام بیوروکریسی کو تبدیل کرنے کا پالیسی فیصلہ کیا،الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کے اس فیصلے کی منظوری دی۔عدالت نے اس موقع پر قرار دیا کہ سروسز ٹربیونل کے ایک بینچ نے غلام محمود ڈوگر کو بحال کیا
سروس ٹربیونل کے دوسرے بینچ نے بحالی کافیصلہ معطل کردیا،الیکشن کمیشن کی جانب سے بیوروکریسی میں تبادوں کی منظوری کے بعد معاملہ ویسے بھی غیر موثر ہو چکا ہے،درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹائی جاتی ہے۔
حکومت وقت نے عید الاضحی پر سرکاری ملازمین کیلئے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا عید کب ہوگی اور چھٹیاں کتی ہے مزید جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں آئندہ مالی سال کے بجٹ2023-24ء میں امپورٹڈلگژری آئٹمز‘ بجٹ میں 100ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل اور دیگر اشیاء پر ٹیکسز کتنے ہونگے تفصیلات جاری کر دی گئی یوکرین میں جاری جنگ میں لاکھوں ملین ڈالر کا غلہ غائب ہونے کا انکشاف بڑے پیمانے پر اناج غائب ہونے پر امریکی سرمایہ کاروں نے یوکرین کی ایک کمپنی کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ایران کے بعد افغانستان کے ایک سکول میں 60سے زائد طالبات کو زہر دیئے جانے کا انکشاف،ہسپتال داخل واقعہ کس طرح رونما ہوا مزید جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں پیرس:جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایک شخص کی بدتمیزی سابق آرمی چیف اس شخص کو نظرانداز کر کے اپنی اہلیہ کیساتھ بات چیت میں مصروف رہتے ہیں،ویڈیو وائرلشہباز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات، بجٹ اور سیاسی صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا‘فیصلے میں آرمی ایکٹ کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی دشمن نے ہمیں چاروں اطراف سے گھیرا ہوا ہے،ریاست کے خلاف لڑنے کے لیے بلوچ نوجوانوں کو پیسہ دیا جا رہا ہے‘نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی روس نے عالمی اقتصادی فورم میں مغربی ممالک کے صحافیوں کی شرکت پر پابندی عائد کردی ملک بھر سے اس سال کتنے عازمین حجاج سعودی پہنچ گئے تفصیلات منظر عام پر آگئے‘ عازمین کی رہائش گاہوں کے نزدیک قربانی کوپن کی دستیابی کا انتظام عازمینِ حج کی رہنمائی اور شکایات کا رپورٹمیں نے 4 ماہ جیل میں گزار دی میرا قصور کیا ہے اور حکومت کی کیا پلان ہے اب مزید میں یہ کرنے جارہا ہوں تو کوئی روک کر،،، حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کی پریس کلب میں رہائی کے بعد کہانی سامنے آگئیبلوچستان‘ تعلیمی نظام کے تباہی کے ذمہ دار اساتذہ تنظیمیں پر ہیں‘ 12مہینوں میں چھ مہینے چھٹیوں میں گزارتے ہیں باقی مہینے احتجاج دھرنوں اور تقاریب میں گزارتے ہیں‘ طلباء کا وقت تباہ کیا ہوا ہےمحکمہ مالیات حکومت بلوچستان کے تعاون سے پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس اکیڈمی میں 5 روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد بلوچستان حکومت نے اہم تجارتی ضلع کو ٹیکس فری قرار دیکر تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑگئی اربوں روپے کاربار کے مراکز کھل گئے کوئٹہ، 2افراد کی نعشیں ہسپتال منتقل نعشیں ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردا خانے میں رکھ دی گئیں مرکز اور صوبوں میں حکومتوں کا وجود کہیں نظر نہیں آرہا ملک ایڈہاک ازم کی بنیاد پر چلایا جارہا ہے، اسلام اور پاکستان کا دشمن ہم سب کا مشتر کہ د شمن ہے، سراج الحق