شدید زلزلے کے بعد آرمی چیف کا پاک فوج کے تمام یونٹس کو تیار رہنے کا حکم کسی بھی ہنگامی صورت میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے

راولپنڈی (ثبوت نیوز) خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان بلوچستان اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد آرمی چیف، جنرل عاصم منیر کی ہدایات پر تمام متعلقہ یونٹس کو امدادی سرگرمیوں کیلئے تیار رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئ

پاک فوج کے یونٹس اسلام آباد، خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں کسی بھی ہنگامی صورت میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔آنیوالا زلزلے میں اب تک کسی بھاری نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم متفرق عمارات کی دیواروں میں دراڑوں کی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔

آرمی چیف کی ہدایات کے مطابق کسی بھی علاقے میں نقصان کی اطلاع پر سول انتظامیہ کی معاونت کو یقینی بنانا اور فوری ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا جانا شامل ہے تاکہ بروقت کاروائی کرکے قیمتی جانوں کو نقصان سے بچایا جا سکیاس حوالے سے تمام متعلقہ آرمی اور ایف سی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں تیار ہے

قدرتی آفات ہوں یا سیکیورٹی کے درپیش چیلنجز پاک فوج عوامی خدمت سے سرشار رہی ہے