کوئٹہ:بولان میں نامعلوم دہشتگردوں کا لیویز چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید، حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو، وزیرداخلہ میر ضیا لانگو کی واقع کی مذمت

کوئٹہ (ثبوت نیوز)بولان کے علاقے میں نامعلوم دہشتگردوں کا لیویز چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہو گیا، حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو

وزیرداخلہ میر ضیا لانگو نے واقع کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات سے فورس کا مورال ڈاؤن نہیں ہو سکتا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بولان کے علاقے

بالا ناڑی میں نامعلوم دہشتگردوں نے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار خالد احمد شہید ہو گیا، حملہ آور فرار ہو گئے، حملے کی اطلاع ملتے ہی

مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی لاش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی گئی، لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو

قائمقام گورنر میر جان محمد جمالی، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے کچھی لیویز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے

شہید اہلکار کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ کارروائیوں سے سیکورٹی فورس کو مرعوب نہیں کیا جا سکتا، اور فورسز کے حوصلے بلند اور عزم مضبوط ہے دہشتگردوں کو انکے انجام تک پہنچائیں گے