اسلام آباد (ثبوت نیوز) صدر مملکت عارف علوی او ر وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بدھ کوالگ الگ ملاقاتیں کیں، صدر اور وزیراعظم نے دونوں چیفس کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت عارف علوی سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزانے الگ الگ ملاقات کی
ایوان صدر میں ہونیوالی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ اور آپریشنل امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدر مملکت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی
علاوہ ازیں دونوں چیفس نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہبا ز شریف سے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں پاک فوج کے آپریشنل اور پیشہ ورانہ امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے افواج پاکستان کی امن کے لیے قربانیوں
اور کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ وزیراعظم نے پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت بھی پیش کیا.
صدر،وزیر اعظم سے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی الگ الگ ملاقات عارف علوی اور شہباز شریف نے دونوں چیفس کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی
