انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی اچھی تیاری کی ہے، بابر اعظم‘ پاکستان کو شکست دینے کی مکمل قابلیت رکھتے ہیں، جو روٹ

راولپنڈی (ثبوت نیوز)پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کو فیصلہ کن بنانے کے کوشش کریں گے۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی اچھی تیاری کی ہے

انگلینڈ کے خلاف محمد یوسف نے کافی رنز سکور کیے، اس لیے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کے تجربے سے فائدہ حاصل کرتے رہتے ہیں۔قومی کپتان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی پوری اسٹرینتھ کے خلاف کھیلنا چاہتے ہیں

اس لیے امید کرتے ہیں کہ انگلینڈ کے کھلاڑی جلد صحتیاب ہوں۔بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی اور کپتانی کرنا فخر کی بات ہے لہٰذا اللہ نے کپتانی دی ہے تو اللہ ہی لے سکتاہے۔ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہمیشہ شائقین کرکٹ محظوظ ہوتے دکھائی دیے ہیں

راولپنڈی ٹیسٹ کو فیصلہ کن بنانے کے کوشش کریں گے۔ انگلش کرکٹ ٹیم کے بیٹر جو روٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز میں بہتر محسوس نہیں کر رہا تھا، آج بہتر ہوں، امید ہے وائرل انفیکشن سے جلد صحتیاب ہو جائیں گے

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جو روٹ نے کہا کہ کورونا یا فوڈ پوائزنگ والی خبر کی وضاحت کر دی گئی ہے، وائرل انفیکشن کا کوئی کچھ کر نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کو شکست دینے کی مکمل قابلیت رکھتی ہے

تیز کھیلنا اور وکٹیں لینا پاکستان کے خلاف میرا گیم پلان ہے، ہم پاکستان کے خلاف ذہنی طور پر ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔جو روٹ کا کہنا ہے کہ نہیں لگتا کہ میں انگلینڈ کی اب کپتانی کر سکتا ہوں، انگلینڈ کا بولنگ لائن اپ وکٹیں لینے کا اہل ہے

راولپنڈی ٹیسٹ میں پچ اچھی لگ رہی ہے، انگلینڈ نے جو فائنل الیون کا اعلان کیا، اسی ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔انگلش کھلاڑی نے کہا کہ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں شامل کھلاڑیوں نے بتایا ہے کہ پاکستان میں شائقینِ کرکٹ بہت پرجوش ہیں، امید کرتے ہیں کہ دونوں ٹیمیں اچھی کرکٹ پیش کریں گی۔