ضلع کوہلو کے 95فیصد اسکول بند،ڈپٹی کمشنر سمیت ایجوکیشن کے مختلف شاخوں کے افسران بند کمروں میں بیٹھ کر خالی لیکچر دیتے ہیں

کوہلو(ثبوت نیوز)ضلع کوہلو کے 95فیصد اسکول بند پڑے ہیں ڈپٹی کمشنر سمیت ایجوکیشن کے مختلف شاخوں کے افسران بند کمروں میں بیٹھ کر خالی لیکچر دیتے ہیں کئی ہزار بچوں کی زندگیاں دعوں پر لگ گئے

اساتذہ گھروں میں بیٹھ کر کروڑوں کا نقصان قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں تاریخ ہمیں معاف کسی صورت معاف نہیں کرے گا

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں محکمہ ایجوکیشن اور مختلف نیم سرکاری اور این جی اوز کے 95فیصد اسکول بند پڑے ہیں تحصیل کاہان میں ایک اسکول بھی کھلا نہیں ملے گا ڈپٹی کمشنر سمیت ایجوکیشن کے مختلف افسران بند کمروں میں بیٹھ کر میٹنگ کرتے ہیں

5فیصد اسکول اگر کھلے بھی ہیں تو ان اسکوں میں اساتذہ کا حاضریاں نہ ہونے کے برابر ہیں اساتذہ گھروں میں بیٹھ کر کروڑوں کے بجٹ کا قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں حکومت وقت ہنگامی بندوں پر ایکشن لے عوام خیالات سے نکل کر

احتجاج کا رستہ اپنائیں جب تک وزیر اعلیٰ بلوچستان اس ضمن میں نوٹس لیکر رشوت خور افسران کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں نہیں لاتے۔