کوئٹہ (نیوزڈیسک)اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر)عبدالخالق خان اچکزئی نے اپنے اہم بیان میں کہا ہے کہ گورنر راج کا نفاذ آئین پاکستان کا ایک مکمل انتظامی و آئینی طریقہ کار اور حصہ ہے، اس لیے اسے غیر آئینی اقدام یا غیر معمولی معاملہ قرار دینا بالکل درست نہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ جہاں صوبائی حکومت اپنے فرائض مثر انداز میں انجام دینے میں ناکام ہو، وہاں آئینی تقاضوں کے مطابق گورنر راج کے نفاذ پر غور کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی اور حکومتی امور چلانے کی صلاحیت پر سنجیدہ سوالات اٹھ رہے ہیں
اور وہاں اس معاملے کو آئینی و قانونی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے نہ کہ محض سیاسی تنقید کا موضوع بنایا جائے۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن(ر)عبدالخالق خان اچکزئی نے مزید کہا کہ دہشت گردی جیسے سنگین ناسور سے نمٹنے کے لیے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کا باہم ہم آہنگ ہونا ناگزیر ہے
لیکن جب ایسے نازک حالات میں صوبائی حکومت کی جانب سے عدم تعاون کا مظاہرہ کیا جائے تو گورنر راج جیسے آئینی اقدام پر غور کرنا ناگزیر ہو جاتا ہے۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ بلوچستان میں بھی 2013 میں گورنر راج نافذ کیا گیا تھا، اس لیے آئینی حدود میں رہتے ہوئے گورنر راج کی بات کرنا کوئی انہونی یا غیر معمولی بات نہیں ہے
انہوں نے کہا کہ اس انتظامی و آئینی طریقہ کار پر سیاسی اختلاف تو ہو سکتا ہے
مگر اسے تنقید کی بنیاد بنا کر متنازع بنانا مناسب نہیں کیونکہ صوبائی حکومتوں کی اولین ذمہ داری عوام کو انتظامی استحکام اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی نے زور دیا کہ آئینی معاملات پر تمام بحث و مباحثہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر محض حقائق اور آئین کی روشنی میں ہونا چاہیے
اور کسی بھی صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کا فیصلہ ہمیشہ آئین میں درج طریقہ کار اور متعلقہ قانونی تقاضوں کے مطابق ہی عمل میں آنا چاہیے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، پچاس کلو تھیلا 8 ہزار 500 روپے تک جا پہنچا حکومتِ بلوچستان ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اور سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنائے، شہریوں کا مطالبہپنجگور،پسکول برساتی نالے کے قریب سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد پولیس نے لاش تحویل میں لے کر شناخت اور ضروری کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیپی ایف یو جے کی ملک گیر احتجاجی تحریک، بی یو جے کا 23 سے 24 نومبر تک احتجاجی کیمپ قائم کرنے کا باضابطہ اعلان احتجاجی کیمپ میں پرنٹ و الیکٹرونک سب وابستہ صحافی اور میڈیا ورکرز کے ساتھ سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندے بھر پور شرکت کریں گے حکمرانوں نے ملک میں صحافت کو جرم بنا دیا ہے، کالے قوانین کے ذریعے میڈیا کا گلہ دبانے کی کوششیں کی جارہی ہے، بی یو جے قیادت نوشکی کے قریب شہید ہونے والے میجر عمر ناصر منہاس اور حوالدار محمد عدنان خان کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شہدا کی نماز جنازہ میں شرکتکالعدم تنظیم ایس ایل اے کے دو مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری کراچی کو بڑی تباہی سے بچانے کی اہم کامیابی ہے،وزیر داخلہ سندھبلوچستان پولیس کی تین ہفتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری؛ 58 اشتہاری و 312 مفرور سمیت سینکڑوں ملزمان گرفتار، 9 مغوی بازیاب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 3 ہزار 304 گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے گئے، ترجمان پولیسبلوچستان کے ضلع چاغی میں 8 مقامات پر تانبے اور سونے کے معدنی ذخائر کے شواہد دریافت ہوئے ہیںصوبے اسی صورت میں بنیں گے جب سب راضی ہوں گے ورنہ نہیں بنیں گےسرداری نظام کے خلاف مکمل دستاویزات کے ساتھ قرارداد پیش کروں گا، مزاحمت مسائل کا حل نہیں حکمران صرف اپنی حفاظت چاہتے ہیں جبکہ عوام کا کوئی پرسانِ حال نہیں، مہنگائی اور بدامنی کے خلاف 22 نومبر کو جلسہ کریں گے: مولانا ہدایت الرحمان بلوچسوئی گیس کمپنیوں نےگیس مہنگی کرنے کی درخواستیں اوگرا میں جمع کرا دیںضلعی انتظامیہ حب کا جاری کردہ سرکاری نرخنامہ پر سختی سے عملدرآمد کا اعلان. شکایت کے لئے ضلعی انتظامیہ نے نمبر جاری کر دیا ہے زیارت کراس کے قریب کسٹمز کی کارروائی،1.2 ارب روپے مالیت کی 43 کلو گرام ہیروئن برآمد فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ کی کامیاب کارروائی، منشیات کی تجارت کے لیے بڑا دھچکا، ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی، تفصیلی رپورٹکوئٹہ سمیت بلوچستان کے 10 اضلاع میں تیز ہواں، گرج چمک اور ژالہ باری کے ساتھ بارش کی پیش گوئیزیارت صوبے کا سرد ترین علاقہ رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری ریکارڈ، محکمہ موسمیات کی رپورٹسنوشکی میں قبرستان سے مقتول نوجوان کی میت مسلح افراد لے گئے جنازے میں شریک تین افراد بھی لاپتہ ہوگئےکوئٹہ کے ارباب کرم خان روڈ پر خوفناک گیس دھماکہ، ماں بیٹی سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی خاتون 90 فیصد اور 6 سالہ بچی 60 فیصد جھلس گئیں، زخمیوں کی حالت تشویشناک، پولیس کی تحقیقات جاری

