بارکھان کے علاقے راڑہ شم سے ملنے والے افراد کے نام اور ابتدائی کوائف جاری کر دیے گئے کچھ افراد کے شناختی کارڈز کا تعلق کوہلو سے ہے جبکہ دیگر کی باضابطہ تصدیق جاری ہے، انتظامیہ

کوہلو (ویب ڈیسک)بارکھان کے علاقے راڑہ شم سے ملنے والے افراد کے نام اور شناختی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔

بعض افراد کے پاس موجود شناختی کارڈز کے مطابق ان کا تعلق کوہلو سے بتایا جا رہا ہے، جبکہ دیگر افراد کی شناخت اور مکمل کوائف کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تصاویر سامنے آنے کے بعد شناخت کے لیے جاری کردہ فہرست میں درج ذیل 10 افراد شامل ہیں،حفیظ ولد اختر،

محمدحسن ولد عمر خان،اقبال ولد نواب خان،کریمو ولد دین محمد،مزار ولد شاہ داد،پائند خان ولد قیصر،سعید خان ولد امیر،شیری ولد ناہی بخش،واحد بخش ولد خدا بخش،زاویر ولد نواب تاحال

تمام افراد کی شناخت اور مکمل کوائف کی باضابطہ تصدیق ہونا باقی ہے۔ متعلقہ حکام کی جانب سے تصدیق شدہ معلومات سامنے آنے پر مزید تفصیلات جاری کی جا سکیں گی۔