کوئٹہ(نیوزڈیسک) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت اور عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان کا امن، استحکام اور ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے
وزیر اعلی سہیل آفریدی لوگوں کو اکٹھا کرکے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے بجائے عوام کی ترقی اور نوجوانوں کے روشن مستقبل پر توجہ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا
انہوں نے کہاکہ ایک جانب بلوچستان حکومت نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے، کھیلوں کے فروغ، تعلیم، روزگار اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مختلف پروگرامز کررہی ہے
دوسری جانب سیاسی اختلافات کو اس انداز میں آگے بڑھانا کہ ملک میں بے چینی اور عدم استحکام پیدا ہو، قومی مفاد کے لیے سودمند نہیں نوجوانوں کو تصادم اور انتشار کی سیاست میں الجھانے کے بجائے انہیں تعلیم، کھیل، ہنر اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے
وزیراعلی خیبر پختونخوا کی جانب سے لوگوں کو اکٹھا کرکے اسلام آباد یا کسی دوسرے شہر کی جانب پیش قدمی کرنے اور محاذ آرائی کی فضا پیدا کرنے کی سیاست سے مسائل حل نہیں ہوں گے کسی شہر یا دارالحکومت پر چڑھائی کرنا، سڑکوں پر تصادم کی صورتحال پیدا کرنا اور ریاستی اداروں کے ساتھ کشیدگی بڑھانا مسائل کا حل نہیں
بلکہ اس سے حالات مزید خراب ہونے، عوامی مشکلات میں اضافے اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اختلافِ رائے ہر سیاسی جماعت کا حق ہے
تاہم اس حق کو آئین، قانون اور جمہوری روایات کے دائرے میں استعمال کرنا ضروری ہے۔ سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو تصادم کی طرف لے جانے کے بجائے مذاکرات، افہام و تفہیم اور آئینی طریقہ کار کے ذریعے اپنے مسائل حل کرے
انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا ملک کو آگے لے جانے کے لیے سیاسی برداشت، ذمہ دارانہ طرزِ عمل اور تعمیری سیاست کو فروغ دینا ہوگا بلوچستان حکومت عوام کے ساتھ ملکر صوبے کے نوجوانوں اور عوام کی بہتری، امن کے قیام اور ترقی کے سفر کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، پچاس کلو تھیلا 8 ہزار 500 روپے تک جا پہنچا حکومتِ بلوچستان ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اور سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنائے، شہریوں کا مطالبہپنجگور،پسکول برساتی نالے کے قریب سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد پولیس نے لاش تحویل میں لے کر شناخت اور ضروری کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیپی ایف یو جے کی ملک گیر احتجاجی تحریک، بی یو جے کا 23 سے 24 نومبر تک احتجاجی کیمپ قائم کرنے کا باضابطہ اعلان احتجاجی کیمپ میں پرنٹ و الیکٹرونک سب وابستہ صحافی اور میڈیا ورکرز کے ساتھ سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندے بھر پور شرکت کریں گے حکمرانوں نے ملک میں صحافت کو جرم بنا دیا ہے، کالے قوانین کے ذریعے میڈیا کا گلہ دبانے کی کوششیں کی جارہی ہے، بی یو جے قیادت نوشکی کے قریب شہید ہونے والے میجر عمر ناصر منہاس اور حوالدار محمد عدنان خان کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شہدا کی نماز جنازہ میں شرکتکالعدم تنظیم ایس ایل اے کے دو مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری کراچی کو بڑی تباہی سے بچانے کی اہم کامیابی ہے،وزیر داخلہ سندھبلوچستان پولیس کی تین ہفتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری؛ 58 اشتہاری و 312 مفرور سمیت سینکڑوں ملزمان گرفتار، 9 مغوی بازیاب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 3 ہزار 304 گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے گئے، ترجمان پولیسبلوچستان کے ضلع چاغی میں 8 مقامات پر تانبے اور سونے کے معدنی ذخائر کے شواہد دریافت ہوئے ہیںصوبے اسی صورت میں بنیں گے جب سب راضی ہوں گے ورنہ نہیں بنیں گےسرداری نظام کے خلاف مکمل دستاویزات کے ساتھ قرارداد پیش کروں گا، مزاحمت مسائل کا حل نہیں حکمران صرف اپنی حفاظت چاہتے ہیں جبکہ عوام کا کوئی پرسانِ حال نہیں، مہنگائی اور بدامنی کے خلاف 22 نومبر کو جلسہ کریں گے: مولانا ہدایت الرحمان بلوچسوئی گیس کمپنیوں نےگیس مہنگی کرنے کی درخواستیں اوگرا میں جمع کرا دیںضلعی انتظامیہ حب کا جاری کردہ سرکاری نرخنامہ پر سختی سے عملدرآمد کا اعلان. شکایت کے لئے ضلعی انتظامیہ نے نمبر جاری کر دیا ہے زیارت کراس کے قریب کسٹمز کی کارروائی،1.2 ارب روپے مالیت کی 43 کلو گرام ہیروئن برآمد فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ کی کامیاب کارروائی، منشیات کی تجارت کے لیے بڑا دھچکا، ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی، تفصیلی رپورٹکوئٹہ سمیت بلوچستان کے 10 اضلاع میں تیز ہواں، گرج چمک اور ژالہ باری کے ساتھ بارش کی پیش گوئیزیارت صوبے کا سرد ترین علاقہ رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری ریکارڈ، محکمہ موسمیات کی رپورٹسنوشکی میں قبرستان سے مقتول نوجوان کی میت مسلح افراد لے گئے جنازے میں شریک تین افراد بھی لاپتہ ہوگئےکوئٹہ کے ارباب کرم خان روڈ پر خوفناک گیس دھماکہ، ماں بیٹی سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی خاتون 90 فیصد اور 6 سالہ بچی 60 فیصد جھلس گئیں، زخمیوں کی حالت تشویشناک، پولیس کی تحقیقات جاری

