کوئٹہ، ایڈیشنل سیشن جج کے مبینہ لاپتہ ہونے کا واقعہ، بلوچستان بار کونسل کا صوبے بھر میں عدالتی امور کے بائیکاٹ کا اعلان واقعہ کی فوری تحقیقات کرکے جج کو بازیاب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، بار کونسل کا مطالبہ

کوئٹہ(نیوزڈیسک) بلوچستان بار کونسل کا عدالتی امور کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا بلوچستان بار کونسل نے ایڈیشنل سیشن جج کے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے کے واقعے کے خلاف آج صوبے بھر میں تمام عدالتی امور کے بائیکاٹ کا اعلان رئئ بلوچستان بار کونسل کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج کے مبینہ لاپتہ ہونے کے معاملے پر وکلا میں تشویش پائی جاتی ہے

جس کے باعث احتجاجا آج عدالتوں میں وکلا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔ * بار کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج کے مبینہ لاپتہ ہونے کے معاملے کی فوری تحقیقات کرکے انہیں بازیاب کرایا جائے

اور واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔