کوئٹہ (نیوزڈیسک)جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر حضرت مولانا عبد الواسع نے گزشتہ روز صوبائی اسمبلی کے اراکین اور صوبائی عاملہ کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ ملک میں آئین، قانون، جمہوریت، امن اور عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے پرامن اور شائستہ سیاسی جدوجہد کو ترجیح دی ہے
لیکن ہماری شرافت، بردباری اور پرامن طرزِ عمل کو کمزوری سمجھنے والے یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ جمعیت علما اسلام اپنے اصولی مقف اور عوامی حقوق کے دفاع سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگی
انہوں نے کہا کہ ملک اور خصوصا بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک حد تک خراب ہوچکی ہے، بدامنی، ٹارگٹ کلنگ، اغوا، چوری ڈکیتی اور دیگر جرائم نے عوام کو شدید ذہنی اذیت اور عدم تحفظ سے دوچار کردیا ہے
افسوسناک امر یہ ہے کہ امن و امان کے قیام کی ذمہ داری قبول کرنے کے لیے کوئی تیار نہیں جبکہ عوام اپنے جان و مال کے تحفظ کے لیے حکومتی اقدامات کے منتظر ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ذمہ داری شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور انہیں پرامن ماحول فراہم کرنا ہے
جب ریاستی ادارے اور حکومتیں اپنی ذمہ داریوں سے غفلت برتیں تو اس کے نتیجے میں عوام کا اعتماد مجروح ہوتا ہے اور معاشرے میں بے یقینی بڑھتی ہے، مولانا عبد الواسع نے کہا کہ بلوچستان پہلے ہی پسماندگی
بے روزگاری، مہنگائی اور بنیادی سہولیات کی کمی جیسے سنگین مسائل سے دوچار ہے، ایسے حالات میں بدامنی نے صوبے کی معیشت اور تجارت کو بھی شدید متاثر کیا ہے اور کاروباری سرگرمیاں تقریبا صفر درجے تک پہنچ چکی ہیں،
تاجر، صنعت کار، مزدور اور عام شہری معاشی مشکلات کا شکار ہیں جبکہ روزگار کے مواقع محدود سے محدود تر ہوتے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ امن کے بغیر نہ سرمایہ کاری ہوسکتی ہے، نہ تجارت فروغ پاسکتی ہے اور نہ ہی صوبے کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں،
اس لیے حکمرانوں کو محض بیانات اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے، صوبائی امیر نے کہا کہ جمعیت علما اسلام بلوچستان عوام کے مسائل، آئینی حقوق، امن و امان اور معاشی استحکام کے لیے اپنی سیاسی و جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی
اور کسی بھی غیر آئینی، غیر جمہوری اور عوام دشمن اقدام کو خاموشی سے قبول نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام طبقات کو باہمی اتفاق و اتحاد کے ساتھ بلوچستان میں امن، سیاسی استحکام اور معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا
حکومت کو بھی سیاسی انتقام، دبا اور غیر ضروری پابندیوں کے بجائے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے، انہوں نے واضح کیا کہ شرافت کو کمزوری سمجھنا حکمرانوں کی بڑی غلط فہمی ہوگی، پرامن جدوجہد ہماری طاقت اور ہمارا سیاسی تشخص ہے، لیکن عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر آئینی اور جمہوری فورم پر بھرپور آواز بلند کی جاتی رہے
گی، اس موقع پر جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل آغا محمود شاہ بھی موجود تھے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، پچاس کلو تھیلا 8 ہزار 500 روپے تک جا پہنچا حکومتِ بلوچستان ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اور سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنائے، شہریوں کا مطالبہپنجگور،پسکول برساتی نالے کے قریب سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد پولیس نے لاش تحویل میں لے کر شناخت اور ضروری کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیپی ایف یو جے کی ملک گیر احتجاجی تحریک، بی یو جے کا 23 سے 24 نومبر تک احتجاجی کیمپ قائم کرنے کا باضابطہ اعلان احتجاجی کیمپ میں پرنٹ و الیکٹرونک سب وابستہ صحافی اور میڈیا ورکرز کے ساتھ سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندے بھر پور شرکت کریں گے حکمرانوں نے ملک میں صحافت کو جرم بنا دیا ہے، کالے قوانین کے ذریعے میڈیا کا گلہ دبانے کی کوششیں کی جارہی ہے، بی یو جے قیادت نوشکی کے قریب شہید ہونے والے میجر عمر ناصر منہاس اور حوالدار محمد عدنان خان کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شہدا کی نماز جنازہ میں شرکتکالعدم تنظیم ایس ایل اے کے دو مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری کراچی کو بڑی تباہی سے بچانے کی اہم کامیابی ہے،وزیر داخلہ سندھبلوچستان پولیس کی تین ہفتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری؛ 58 اشتہاری و 312 مفرور سمیت سینکڑوں ملزمان گرفتار، 9 مغوی بازیاب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 3 ہزار 304 گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے گئے، ترجمان پولیسبلوچستان کے ضلع چاغی میں 8 مقامات پر تانبے اور سونے کے معدنی ذخائر کے شواہد دریافت ہوئے ہیںصوبے اسی صورت میں بنیں گے جب سب راضی ہوں گے ورنہ نہیں بنیں گےسرداری نظام کے خلاف مکمل دستاویزات کے ساتھ قرارداد پیش کروں گا، مزاحمت مسائل کا حل نہیں حکمران صرف اپنی حفاظت چاہتے ہیں جبکہ عوام کا کوئی پرسانِ حال نہیں، مہنگائی اور بدامنی کے خلاف 22 نومبر کو جلسہ کریں گے: مولانا ہدایت الرحمان بلوچسوئی گیس کمپنیوں نےگیس مہنگی کرنے کی درخواستیں اوگرا میں جمع کرا دیںضلعی انتظامیہ حب کا جاری کردہ سرکاری نرخنامہ پر سختی سے عملدرآمد کا اعلان. شکایت کے لئے ضلعی انتظامیہ نے نمبر جاری کر دیا ہے زیارت کراس کے قریب کسٹمز کی کارروائی،1.2 ارب روپے مالیت کی 43 کلو گرام ہیروئن برآمد فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ کی کامیاب کارروائی، منشیات کی تجارت کے لیے بڑا دھچکا، ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی، تفصیلی رپورٹکوئٹہ سمیت بلوچستان کے 10 اضلاع میں تیز ہواں، گرج چمک اور ژالہ باری کے ساتھ بارش کی پیش گوئیزیارت صوبے کا سرد ترین علاقہ رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری ریکارڈ، محکمہ موسمیات کی رپورٹسنوشکی میں قبرستان سے مقتول نوجوان کی میت مسلح افراد لے گئے جنازے میں شریک تین افراد بھی لاپتہ ہوگئےکوئٹہ کے ارباب کرم خان روڈ پر خوفناک گیس دھماکہ، ماں بیٹی سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی خاتون 90 فیصد اور 6 سالہ بچی 60 فیصد جھلس گئیں، زخمیوں کی حالت تشویشناک، پولیس کی تحقیقات جاری

