اورماڑہ، پولیس اور پاک آرمی کی مشترکہ کارروائی، غیر قانونی طور پر ایران جانے والے ڈرائیور سمیت 4 ملزمان گرفتار ڈی آئی جی مکران اور ایس ایس پی گوادر کی ہدایات پر اسنیپ چیکنگ، ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا

اورماڑہ(نیوزڈیسک) غیر قانونی طریقے سے ایران جانے کی کوشش ناکام، پولیس اور پاک آرمی کی مشترکہ کارروائی میں 4 ملزمان گرفتار اورماڑہ پولیس اور پاک آرمی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے

غیر قانونی طریقے سے براستہ اورماڑہ ایران جانے کی کوشش کرنے والے ڈرائیور سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی مکران رینج عمران قریشی اور ایس ایس پی گوادر فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) عطا الرحمن کی بالخصوص ہدایات جبکہ ڈی ایس پی اورماڑہ نبی بخش رونجھو کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر اورماڑہ سب انسپکٹر فتح محمد نے پاک آرمی کے ہمراہ اورماڑہ زیرو پوائنٹ پر دورانِ اسنیپ چیکنگ ایک مشکوک

سفید رنگ کی کرولا کار (نمبری BEM-226)کو روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک جانے والے 4 افراد کو تحویل میں لے لیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں ڈرائیور الہی بخش ولد محمد حیات سکنہ شرافی گوٹھ کراچی، صابر حسین ولد امجد حسین، محمد آصف ولد شبیر حسین، اور محمد صیب ولد شہزاد حسین سکنہ پسرور، ضلع سیالکوٹ شامل ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ صدر اورماڑہ میں ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مزید تفتیش اور قانون کے مطابق آگے

کی کارروائی کے لیے انہیں وفاقی تحقیقاتی ادارے FIA کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں غیر قانونی سرگرمیوں اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔