کوئٹہ(نیوزڈیسک) جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اتنی معافیاں مانگ لی ہیں کہ اب معافیاں بھی بدنام ہوگئی ہیں۔ سینیٹر شکور غبیزئی اور رکن بلوچستان اسمبلی حاجی زابد ریکی کے نام ای سی ایل میں ڈالے جاتے ہیں، پھر حکومت کی جانب سے معذرت کی جاتی ہے، یہ طرزِ عمل سمجھ سے بالاتر ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبد الواسع نے کہا کہ بلوچستان حکومت اور وزیراعلیٰ یا تو بے اختیار ہیں یا پھر فیصلے قسطوں میں کرتے ہیں۔ جن افسران کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے
اگر ان کے خلاف کوئی عملی اقدام نہیں کیا جائے گا تو محض معافی مانگنے سے معاملات حل نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر وزیراعلیٰ نے معذرت کی تھی، تاہم اب تک مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے حکومت نے واضح پیش رفت سے آگاہ نہیں کیا۔
مولانا عبد الواسع نے معدنیات سے متعلق قانون کے معاملے پر بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کو دھوکہ دیا، بعد ازاں بل واپس لینے کا اعلان کیا
مگر مسئلہ تاحال حل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ معدنیات کے حوالے سے اپوزیشن اور سیاسی جماعتوں نے اتفاقِ رائے سے ایک ڈرافٹ تیار کرکے جمع کرایا تھا، لیکن معاملات اب بھی جوں کے توں ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے مدارس اور معدنیات ایکٹ کے معاملات پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو جمعیت علمائے اسلام دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔
صوبائی امیر جے یو آئی نے بلوچستان میں مبینہ طور پر نجی ملیشیا کی موجودگی پر بھی اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ’’پرائیویٹ ملیشیا‘‘ کو واپس بھیجا جائے۔
مولانا عبد الواسع نے کہا کہ ملک کے اصل مالک عوام اور سیاست دان ہیں، حکمران نہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 17 نومبر سے بلوچستان کا دورہ شروع کیا جائے گا اور جمعیت علمائے اسلام عوام کے پاس جائے گی۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، پچاس کلو تھیلا 8 ہزار 500 روپے تک جا پہنچا حکومتِ بلوچستان ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اور سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنائے، شہریوں کا مطالبہپنجگور،پسکول برساتی نالے کے قریب سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد پولیس نے لاش تحویل میں لے کر شناخت اور ضروری کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیپی ایف یو جے کی ملک گیر احتجاجی تحریک، بی یو جے کا 23 سے 24 نومبر تک احتجاجی کیمپ قائم کرنے کا باضابطہ اعلان احتجاجی کیمپ میں پرنٹ و الیکٹرونک سب وابستہ صحافی اور میڈیا ورکرز کے ساتھ سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندے بھر پور شرکت کریں گے حکمرانوں نے ملک میں صحافت کو جرم بنا دیا ہے، کالے قوانین کے ذریعے میڈیا کا گلہ دبانے کی کوششیں کی جارہی ہے، بی یو جے قیادت نوشکی کے قریب شہید ہونے والے میجر عمر ناصر منہاس اور حوالدار محمد عدنان خان کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شہدا کی نماز جنازہ میں شرکتکالعدم تنظیم ایس ایل اے کے دو مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری کراچی کو بڑی تباہی سے بچانے کی اہم کامیابی ہے،وزیر داخلہ سندھبلوچستان پولیس کی تین ہفتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری؛ 58 اشتہاری و 312 مفرور سمیت سینکڑوں ملزمان گرفتار، 9 مغوی بازیاب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 3 ہزار 304 گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے گئے، ترجمان پولیسبلوچستان کے ضلع چاغی میں 8 مقامات پر تانبے اور سونے کے معدنی ذخائر کے شواہد دریافت ہوئے ہیںصوبے اسی صورت میں بنیں گے جب سب راضی ہوں گے ورنہ نہیں بنیں گےسرداری نظام کے خلاف مکمل دستاویزات کے ساتھ قرارداد پیش کروں گا، مزاحمت مسائل کا حل نہیں حکمران صرف اپنی حفاظت چاہتے ہیں جبکہ عوام کا کوئی پرسانِ حال نہیں، مہنگائی اور بدامنی کے خلاف 22 نومبر کو جلسہ کریں گے: مولانا ہدایت الرحمان بلوچسوئی گیس کمپنیوں نےگیس مہنگی کرنے کی درخواستیں اوگرا میں جمع کرا دیںضلعی انتظامیہ حب کا جاری کردہ سرکاری نرخنامہ پر سختی سے عملدرآمد کا اعلان. شکایت کے لئے ضلعی انتظامیہ نے نمبر جاری کر دیا ہے زیارت کراس کے قریب کسٹمز کی کارروائی،1.2 ارب روپے مالیت کی 43 کلو گرام ہیروئن برآمد فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ کی کامیاب کارروائی، منشیات کی تجارت کے لیے بڑا دھچکا، ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی، تفصیلی رپورٹکوئٹہ سمیت بلوچستان کے 10 اضلاع میں تیز ہواں، گرج چمک اور ژالہ باری کے ساتھ بارش کی پیش گوئیزیارت صوبے کا سرد ترین علاقہ رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری ریکارڈ، محکمہ موسمیات کی رپورٹسنوشکی میں قبرستان سے مقتول نوجوان کی میت مسلح افراد لے گئے جنازے میں شریک تین افراد بھی لاپتہ ہوگئےکوئٹہ کے ارباب کرم خان روڈ پر خوفناک گیس دھماکہ، ماں بیٹی سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی خاتون 90 فیصد اور 6 سالہ بچی 60 فیصد جھلس گئیں، زخمیوں کی حالت تشویشناک، پولیس کی تحقیقات جاری

