زیارت کراس کے قریب ڈی سی ہرنائی کے سکواڈ پر فائرنگ، پولیس سپاہی زخمی کوئٹہ سے ہرنائی واپسی پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کر دیا گیا

پشین(نیوزڈیسک) زیارت کراس کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے ڈی سی ہرنائی کے سکواڈ کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈی سی ہرنائی کو کوئٹہ پہنچانے کے بعد سکواڈ کی گاڑی واپس ہرنائی جارہی تھی۔

فائرنگ کے نتیجے میں سکواڈ میں شامل پولیس سپاہی نصراللہ شاہ ولد ابراہیم شاہ پاں میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔واقعے کے فوری بعد زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس اور سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش اور واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔