لاہور (نیوزڈیسک) سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے اہم مزارات پر سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے اور زائرین کو محفوظ، باوقار اور بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے جدید ترین ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم فعال کر دیا گیا ہے
جبکہ اوقاف ہیڈکوارٹرز لاہور میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے مزارات کی 24 گھنٹے نگرانی کی جا رہی ہے۔
وہ اوقاف ہیڈکوارٹرز لاہور میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کے اجراء اور کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ کے دوران اظہارِ خیال کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف پنجاب حافظ انیس الرحمٰن، ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف نبیلہ جاوید اور محکمہ اوقاف کے دیگر ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر احسان بھٹہ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 16 مقررہ ماڈل مزارات میں سے 10 اہم مقامات، جن میں تاریخی بادشاہی مسجد بھی شامل ہے، کو ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک کر دیا گیا ہے
، جبکہ لاہور کے چار اور ملتان کے چار مزارات اس نظام کے تحت براہِ راست مانیٹر کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حضرت بابا بلھے شاہ کے مزار، قصور کو بھی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے پہلے ہی منسلک کیا جا چکا ہے اور حالیہ تین روزہ سالانہ عرس کے دوران اس نظام کو عملی طور پر کامیابی سے استعمال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عرس کے تمام ایام میں مزار اور اطراف کی سرگرمیوں کی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے 24 گھنٹے نگرانی کی گئی، ہر گھنٹے کی صورتحال پر رپورٹ تیار کی گئی اور مانیٹرنگ کے دوران سامنے آنے والی کسی بھی کمی یا خامی کی فوری نشاندہی کرتے ہوئے بروقت کارروائی اور ازالہ یقینی بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت بابا بلھے شاہؒ کے عرس کے دوران ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کے مؤثر استعمال سے اس امر کو تقویت ملی ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے زائرین کی سہولیات، سکیورٹی اور انتظامی امور کی مؤثر نگرانی اور فوری اصلاح ممکن ہے۔ سیکرٹری اوقاف نے بتایا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں بیک وقت 128 کیمروں کی لائیو مانیٹرنگ کے لیے ہائی ریزولوشن 4K ڈسپلے اسکرینز، مصنوعی ذہانت پر مبنی نگرانی کا نظام، 30 روز تک مسلسل ریکارڈنگ محفوظ رکھنے کی سہولت، ایک گھنٹے کا مکمل سسٹم یو پی ایس بیک اَپ، بلاتعطل ویڈیو اسٹریمنگ کے لیے 300 ایم بی پی ایس انٹرنیٹ بینڈ وڈتھ، ریموٹ کمیونیکیشن کی سہولت اور جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول اسٹیشنز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تربیت یافتہ اور dedicated مانیٹرنگ ٹیم تین شفٹوں میں 24 گھنٹے خدمات انجام دے رہی ہے اور اس مقصد کے لیے جامع رپورٹنگ میکانزم بھی وضع کیا گیا ہے، جبکہ عملے کو خصوصی تربیت فراہم کی گئی ہے
گورنر راج کا نفاذ آئین پاکستان کا قانونی حصہ ہے، اسے غیر آئینی قرار دینا درست نہیں ہے جہاں صوبائی حکومتیں ناکام ہوں اور عدم تعاون کریں وہاں آئینی تقاضوں کے تحت گورنر راج پر غور ناگزیر ہو جاتا ہے، اسپیکر بلوچستان اسمبلی، کیپٹن (ر)عبدالخالق خان اچکزئیڈیرہ بگٹی: فراری کمانڈر نور خان بگٹی ساتھیوں سمیت وزیراعلیٰ بلوچستان کے سامنے سرنڈر، قومی دھارے میں شامل وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کھلی کچہری کے دوران فراری کمانڈر نور خان بگٹی کی جانب سے سرنڈر کرنے کی تقریبخیبرپختونخوا کے 8 قبائلی اضلاع سمیت 12 اضلاع میں ایمرجنسی لگائی جائے گینیشنل ہائی وے پر مسلح افراد کی تین مقامات پر فائرنگ و لوٹ مار، ایس ایس پی کچھی کی گاڑی پر بھی حملہ مسافر کوچز پر فائرنگ اور بدامنی کے خلاف ٹرانسپورٹروں کا ناڑی بینک کے مقام پر قومی شاہراہ بلاک کر کے دھرنابارکھان کے علاقے راڑہ شم سے ملنے والے افراد کے نام اور ابتدائی کوائف جاری کر دیے گئے کچھ افراد کے شناختی کارڈز کا تعلق کوہلو سے ہے جبکہ دیگر کی باضابطہ تصدیق جاری ہے، انتظامیہبلوچستان حکومت اور عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں وزیراعلی کے پی محاذ آرائی کے بجائے نوجوانوں کی ترقی اور روشن مستقبل پر توجہ دیں،صوبائی وزیر داخلہ، میر ضیا اللہ لانگوبلوچستان کے مختلف اضلاع میں فائرنگ کے واقعات اور تشدد کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے اوستہ محمد، دالبندین اور اورناچ میں فائرنگ سے ہلاکتیں، قلات سے تشدد زدہ لاش بھی برآمد، پولیسبلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے، جے یو آئی بلوچستان اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی صوبے میں بدامنی، ٹارگٹ کلنگ اور جرائم عروج پر ہیں، حکومت ذمہ داری پوری کرے، صوبائی اسمبلی کے اراکین اور عاملہ سے گفتگو بلوچستان میڈیا فورم شعبہ خواتین کا اعلان صدف غوری صدر، فائزہ صدیقی جنرل سیکرٹری نرگس نہاں سیکرٹری اطلاعات ہونگی، مرکزی اعلامیہ کوئٹہ، ایڈیشنل سیشن جج کے مبینہ لاپتہ ہونے کا واقعہ، بلوچستان بار کونسل کا صوبے بھر میں عدالتی امور کے بائیکاٹ کا اعلان واقعہ کی فوری تحقیقات کرکے جج کو بازیاب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، بار کونسل کا مطالبہحکومت گورنر راج سمیت تمام آئینی اور قانونی آپشنز پر غورکررہی ہے: خواجہ آصف اورماڑہ، پولیس اور پاک آرمی کی مشترکہ کارروائی، غیر قانونی طور پر ایران جانے والے ڈرائیور سمیت 4 ملزمان گرفتار ڈی آئی جی مکران اور ایس ایس پی گوادر کی ہدایات پر اسنیپ چیکنگ، ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا *وزیراعلیٰ نے اتنی معافیاں مانگیں کہ اب معافیاں بھی بدنام ہوگئیں، مولانا عبد الواسعکوئٹہ سے پنجگور جاتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج اسد اللہ رئیسانی لاپتہ ہو گئے دوسری جانب واقعے کے حوالے سے سرکاری سطح پر تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی‘خاندانی زرائع

