نوشکی میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل بچی کا پوسٹ مارٹم مکمل بچی کے جسم پر تشدد اور چوٹ کے نشانات بھی پائے گئے ہیں موت دم گھٹنے سے ہوئی تین ملزمان گرفتار، پولیس کی تفتیش جاری

نوشکی(نیوزڈیسک) بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے احمد وال میں مبینہ جنسی زیادتی اور تشدد کے بعد قتل کی گئی

کمسن بچی کا پوسٹ مارٹم سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ میں مکمل کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق بچی کی عمر 6 سے 7 سال کے درمیان ہے، جبکہ پوسٹ مارٹم کے ابتدائی نتائج میں موت کی وجہ دم گھٹنا بتائی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی کے جسم پر تشدد اور چوٹ کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔سول اسپتال کے ذرائع کے مطابق بچی کے جسم سے حاصل کیے گئے

نمونے مزید تجزیے کے لیے پنجاب کی فرانزک لیبارٹری، لاہور بھجوائے جائیں گے، جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ متعلقہ تفتیشی افسر کے حوالے کیے

جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ نوشکی کے علاقے احمد وال میں کمسن بچی کی مبینہ زیادتی اور تشدد کے بعد ہلاکت کا واقعہ پیش آیا تھا۔پولیس کے مطابق بچی کے قتل کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے

جن سے تفتیش جاری ہے۔ واقعے کے مزید شواہد اور فرانزک رپورٹ سامنے آنے کے بعد تحقیقات میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔