کوئٹہ(نیوزڈیسک)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیر صدارت کوئٹہ میں ہونےو الے تین روزہ قومی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے
کوئٹہ میں تین روزہ پشتون قومی جرگہ اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پشتون قوم کے مسائل کا حل کسی ایک جماعت یا شخص کے بس کی بات نہیں، اس کے لیے اتحاد اور اجتماعی جدوجہد کی ضرورت ہے۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ موجودہ اجتماع کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ پوری پشتون قوم کی بقا اور مستقبل کا نمائندہ جرگہ ہے۔ پاکستان سب اقوام کا مشترکہ ملک ہے، یہاں کوئی آقا اور غلام نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ طاقت کے ذریعے کسی قوم کو خاموش کیا جا سکتا ہے، لیکن اس کے حقوق کو ہمیشہ کے لیے دبایا نہیں جا سکتا۔ پشتون دہشت گرد نہیں بلکہ امن پسند، مہمان نواز اور انسان دوست قوم ہیں، پشتون سرزمین کو پراکسی جنگوں اور عالمی طاقتوں کے مفادات کے لیے استعمال کرنا بند کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ بدامنی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوا کی وارداتوں نے عام شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ بندوق کسی مسئلے کا حل نہیں، ریاست اور عوام کے درمیان اعتماد بحال کرنے کے لیے سویلین اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک کے بحرانوں کا حل آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ کی خودمختاری، عدلیہ کی آزادی اور ووٹ کے احترام میں ہے۔ تمام ریاستی ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر فرائض انجام دیں۔ غیر نمائندہ انتظامات اور انتخابی نتائج میں مداخلت سے ملک میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم کیے بغیر نہ معیشت مستحکم ہوگی اور نہ ہی شہریوں کا اعتماد بحال ہوگا۔
پشتون علاقوں کے قدرتی وسائل سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیتھیم، سونے، تانبے اور کوئلے سمیت قدرتی وسائل پر پہلا حق مقامی عوام کا ہے۔ مقامی آبادی کی مرضی کے بغیر قدرتی وسائل کی الاٹمنٹ یا معاہدے قبول نہیں کیے جائیں گے۔ ہمارے پہاڑ معدنیات سے مالا مال ہیں مگر نوجوان بیرون ملک مزدوری پر مجبور ہیں۔
افغانستان سے متعلق محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ افغانستان کا امن پورے خطے، بالخصوص پاکستان اور پشتون علاقوں کے امن سے جڑا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کو باہمی احترام اور عدم مداخلت کی بنیاد پر اپنے مسائل حل کرنے چاہئیں۔ سرحد کے دونوں اطراف خاندانی اور معاشی روابط کے لیے غیر ضروری رکاوٹیں ختم کرکے قانونی تجارت کو سہولت دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ پشتونوں کو دوسروں سے شکایت کرنے کے ساتھ اپنی داخلی کمزوریوں اور اختلافات کا بھی جائزہ لینا ہوگا۔
محمود خان اچکزئی نے اعلان کیا کہ جرگے کی سفارشات صرف تقریروں تک محدود نہیں رہیں گی بلکہ ان پر عملدرآمد کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ اختتامی سیشن میں انہوں نے جرگے کی قراردادیں اور فیصلے شرکاء کے سامنے پیش کیے، جن کی متفقہ تائید حاصل کی گئی۔
گورنر راج کا نفاذ آئین پاکستان کا قانونی حصہ ہے، اسے غیر آئینی قرار دینا درست نہیں ہے جہاں صوبائی حکومتیں ناکام ہوں اور عدم تعاون کریں وہاں آئینی تقاضوں کے تحت گورنر راج پر غور ناگزیر ہو جاتا ہے، اسپیکر بلوچستان اسمبلی، کیپٹن (ر)عبدالخالق خان اچکزئیڈیرہ بگٹی: فراری کمانڈر نور خان بگٹی ساتھیوں سمیت وزیراعلیٰ بلوچستان کے سامنے سرنڈر، قومی دھارے میں شامل وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کھلی کچہری کے دوران فراری کمانڈر نور خان بگٹی کی جانب سے سرنڈر کرنے کی تقریبخیبرپختونخوا کے 8 قبائلی اضلاع سمیت 12 اضلاع میں ایمرجنسی لگائی جائے گینیشنل ہائی وے پر مسلح افراد کی تین مقامات پر فائرنگ و لوٹ مار، ایس ایس پی کچھی کی گاڑی پر بھی حملہ مسافر کوچز پر فائرنگ اور بدامنی کے خلاف ٹرانسپورٹروں کا ناڑی بینک کے مقام پر قومی شاہراہ بلاک کر کے دھرنابارکھان کے علاقے راڑہ شم سے ملنے والے افراد کے نام اور ابتدائی کوائف جاری کر دیے گئے کچھ افراد کے شناختی کارڈز کا تعلق کوہلو سے ہے جبکہ دیگر کی باضابطہ تصدیق جاری ہے، انتظامیہبلوچستان حکومت اور عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں وزیراعلی کے پی محاذ آرائی کے بجائے نوجوانوں کی ترقی اور روشن مستقبل پر توجہ دیں،صوبائی وزیر داخلہ، میر ضیا اللہ لانگوبلوچستان کے مختلف اضلاع میں فائرنگ کے واقعات اور تشدد کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے اوستہ محمد، دالبندین اور اورناچ میں فائرنگ سے ہلاکتیں، قلات سے تشدد زدہ لاش بھی برآمد، پولیسبلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے، جے یو آئی بلوچستان اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی صوبے میں بدامنی، ٹارگٹ کلنگ اور جرائم عروج پر ہیں، حکومت ذمہ داری پوری کرے، صوبائی اسمبلی کے اراکین اور عاملہ سے گفتگو بلوچستان میڈیا فورم شعبہ خواتین کا اعلان صدف غوری صدر، فائزہ صدیقی جنرل سیکرٹری نرگس نہاں سیکرٹری اطلاعات ہونگی، مرکزی اعلامیہ کوئٹہ، ایڈیشنل سیشن جج کے مبینہ لاپتہ ہونے کا واقعہ، بلوچستان بار کونسل کا صوبے بھر میں عدالتی امور کے بائیکاٹ کا اعلان واقعہ کی فوری تحقیقات کرکے جج کو بازیاب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، بار کونسل کا مطالبہحکومت گورنر راج سمیت تمام آئینی اور قانونی آپشنز پر غورکررہی ہے: خواجہ آصف اورماڑہ، پولیس اور پاک آرمی کی مشترکہ کارروائی، غیر قانونی طور پر ایران جانے والے ڈرائیور سمیت 4 ملزمان گرفتار ڈی آئی جی مکران اور ایس ایس پی گوادر کی ہدایات پر اسنیپ چیکنگ، ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا *وزیراعلیٰ نے اتنی معافیاں مانگیں کہ اب معافیاں بھی بدنام ہوگئیں، مولانا عبد الواسعکوئٹہ سے پنجگور جاتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج اسد اللہ رئیسانی لاپتہ ہو گئے دوسری جانب واقعے کے حوالے سے سرکاری سطح پر تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی‘خاندانی زرائع

