کوئٹہ(نیوزڈیسک)آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)میجر جنرل محمد عاطف مجتبی نے کوئٹہ شہر کا تفصیلی دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے شہر کے مختلف حساس اور اہم علاقوں میں سیکیورٹی صورتحال، حفاظتی انتظامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تیاریوں کا جائزہ لیا
دورے کے دوران سپنی روڈ، ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، ہزارہ ٹان، اختر آباد، شاہوانی ایونیو، کچی بیگ، سریاب روڈ، جناح روڈ، شاہراہ اقبال، میزان چوک، مشن روڈ اور سرکلر روڈ سمیت متعدد اہم شاہراہوں اور علاقوں کا معائنہ کیا گیا
ان مقامات پر سیکیورٹی چیک پوسٹس، ناکہ بندیوں، داخلی و خارجی راستوں، گشت کے نظام اور حساس تنصیبات کی حفاظت کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا یو این اے کے مطابق آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)نے مختلف مقامات پر تعینات ایف سی اہلکاروں، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران سے ملاقاتیں بھی کیں اور انہیں سیکیورٹی مزید سخت اور مثر بنانے کی ہدایات جاری کیں
انہوں نے شہر میں داخلی راستوں پر نگرانی بڑھانے، مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے پر زور دیا میجر جنرل محمد عاطف مجتبی نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے
اور دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے تمام ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مقامات، تجارتی مراکز، مذہبی مقامات اور اہم سرکاری تنصیبات کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے
تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے مثر انداز میں نمٹا جا سکے دورے کے دوران بریفنگ میں حکام نے آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)کو شہر میں مجموعی سیکیورٹی صورتحال، جاری آپریشنز، انٹیلی جنس بیسڈ اقدامات اور ہنگامی ردعمل کے نظام سے متعلق تفصیلی آگاہی دی۔ اس موقع پر شہریوں کے تحفظ کیلئے مربوط حکمت عملی، مشترکہ گشت اور جدید نگرانی نظام کے استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)نے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور چوکسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن کے قیام کیلئے ایف سی، پولیس اور دیگر اداروں کی قربانیاں قابل قدر ہیں
اور سیکیورٹی فورسز ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں حکام کے مطابق کوئٹہ شہر میں سیکیورٹی انتظامات مزید بہتر بنانے، حساس مقامات پر نفری بڑھانے اور نگرانی کے نظام کو مزید مثر بنانے کیلئے اقدامات جاری رہیں گے
تاکہ شہری خود کو محفوظ محسوس کریں اور امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کوئٹہ میں نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاساسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا، بلوچستان سے خاتون خودکش بمبار گرفتار ہم بچیوں کو تعلیم دینا چاہتے ہیں جبکہ دہشتگرد انہیں خودکش جیکٹس پہنا رہے ہیں، انٹیلی جنس ایجنسیوں نے پاکستان کو بہت بڑی تباہی سے بچاتے ہوئے بلوچستان سے ایک خاتون خودکش بمبار کو گرفتار کیا‘وزیراعلیٰ بلوچستانآئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)میجر جنرل محمد عاطف مجتبی کا کوئٹہ شہر کا تفصیلی دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ کوئٹہ شہر کے حساس علاقوں میں حفاظتی اقدامات مزید موثر بنانے کی ہدایت اہم شاہراہوں، داخلی و خارجی راستوں اور گنجان آبادی والے علاقوں کا معائنہمعرکہ حق پاکستان کی خودداری، قوت اور قومی عزم کی تاریخی علامت ہے بلوچستان کے عوام ملکی دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے ہمیشہ صفِ اول میں کھڑے رہے ہیں،، وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹیگزشتہ ماہ کوئٹہ میں 23 افراد قتل ہوئے جن میں 21 افراد کا قتل ذاتی دشمنی پر مبنی ہے‘ تھریٹس موجود ہیں سیکورٹی کے سخت اقدامات کررہے ہیں گزشتہ ماہ سے اب تک 150 تھریٹس جاری ہوئے دہشتگرد اپنے طریقے بدلتے ہیں‘ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت مدارس کے خلاف کارروائیاں بند، حکومت کی معذرت‘ جمعیت علماء اسلام کا لانگ مارچ 20 مئی تک مؤخر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی درخواست پر جے یو آئی نے 10 مئی کا لانگ مارچ 10 روز کے لیے ملتوی کر دیا حکومت نے مدارس کے خلاف مزید کارروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی‘صوبائی امیر مولانا اعبدالواسعکوئٹہ، بلوچستان اسمبلی میں مدارس کی بندش پر اپوزیشن کا شدید احتجاج اور ایوان سے واک آوٹ شیخ زاید ہسپتال سے مشینری کی منتقلی پر سیکرٹری صحت طلب، وٹنس پروٹیکشن ترمیمی بل 2026 منظورواشک،ناگ میں مسلح تصادم، راہگیر ڈرائیور سمیت 4 افراد جاں بحق، ایک زخمی فائرنگ سے زمیاد گاڑیاں متاثر، مستونگ سے تعلق رکھنے والا ڈرائیور سعد اللہ بھی جان کی بازی ہار گیاای سی سی اجلاس،نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے لیے تقریبا 6 ارب‘کینابس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے 10 کروڑ منظور ہاکی ٹیم کو3کروڑ روپے کے انعامات اورنیب میں ڈیجیٹل ٹرانسفر میشن اور اے آئی سسٹم کیلئے 37کروڑ 20 لاکھ کی منظوریقلات،کلی پندرانی میں ہینڈ گرنیڈ دھماکہ، چار راہگیر زخمی نامعلوم موٹر سائیکل سوار دکان پر دستی بم پھینک کر فرار، زخمی ہسپتال منتقل چاغی، دریگون میں نجی کمپنی پر مسلح افراد کا حملہ، غیر ملکی باشندے سمیت 10 افراد جاں بحق تیل کے ذخیرے کو آگ لگنے سے 6 افراد جھلس گئے، سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن شروعتبدیلی چاہتے وہ اپنا شوق پورا کرلیں ھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر بہتر حکمت عملی کے تحت جلد قابوپالیں گے کیونکہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بی ایم سی سے کالعدم تنظیم سے وابستہ لڑکی گرفتار، دہشت گردوں کی معاونت کے شواہد مل گئے ملزمہ کو قانونی طریقہ کار کے تحت انٹرنمنٹ سینٹر منتقل کر دیا گیا، افواہوں سے گریز کیا جائے، حکامایران امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور‘ وزیراعظم کی زیر صدارت اعلی سطح کا مشاورتی اجلاس،تازہ صورتحال کا جائزہ وزیر داخلہ نے امریکی اور ایرانی سفیر سے اپنی ملاقاتوں پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا‘پاکستان کا کوششیں جاری رکھنے کا عزم ایران کی مذاکرات میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے روابط جاری رکھنے پر بھی اتفاق گندم کاشت کرنے والے چھوٹے زمینداروں کے لیے تھریشر سبسڈی اسکیم کا آغاز 3 ہزار سے زائد کسانوں کو رقم منتقل، تمام رجسٹرڈ کاشتکاروں کو بتدریج ریلیف فراہم کیا جائے گا، میر سرفراز بگٹی، وزیر اعلی بلوچستان