کوئٹہ (نیوزڈیسک)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے معرکہ حق کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ معرکہ حق پاکستان کی تاریخ کا ایک ایسا عظیم اور یادگار دن ہے جب ملک نے اپنی عسکری قوت، قومی خودداری اور غیر متزلزل عزم کا لوہا پوری دنیا میں منوایا
انہوں نے کہا کہ یہ دن صرف ایک عسکری کامیابی کی یاد نہیں بلکہ قومی وحدت، قیادت کے درست فیصلوں اور افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا روشن باب بھی ہے
وزیراعلی بلوچستان نے اپنے پیغام میں کہا کہ معرکہ حق اس حقیقت کی واضح علامت ہے کہ پاکستان ایک مضبوط، خودمختار اور باوقار ریاست ہے جو اپنے دفاع، سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر مکمل طور پر تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی وطن عزیز کو کسی بیرونی خطرے یا جارحیت کا سامنا ہوا، پاکستانی قوم اور افواج پاکستان نے اتحاد، عزم اور بہادری کے ساتھ دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا۔
میر سرفراز بگٹی نے اس عظیم دن کے موقع پر افواج پاکستان، قومی سیاسی قیادت اور بالخصوص فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جراتمندانہ قیادت اور بروقت فیصلوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے طاقت کے غرور میں مبتلا دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام معرکہ حق کے دن کو یوم فخر کے طور پر مناتے ہیں
کیونکہ یہ دن پاکستان کے تحفظ، سلامتی اور استحکام سے وابستہ قومی عزم کی تجدید کی علامت ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ہمیشہ وطن عزیز کے دفاع، قومی سلامتی اور استحکام کے لیے صف اول میں کردار ادا کرتے آئے ہیں
اور آئندہ بھی ہر چیلنج میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کی جانب اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کے سامنے افواج پاکستان اور پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوگی۔
انہوں نے واضح کیا کہ آج کا دن اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ پاکستان سے محبت، وفاداری اور قومی یکجہتی کے جذبے میں کسی قسم کی کمزوری نہیں آنے دی جائے گی وزیراعلی بلوچستان نے مزید کہا کہ قومی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے ضروری ہے کہ پوری قوم متحد ہو کر ملکی اداروں کے ساتھ کھڑی رہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری ہر پاکستانی کی اولین ترجیح ہے اور بلوچستان کے عوام اس قومی ذمہ داری سے پوری طرح آگاہ ہیں انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ معرکہ حق ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ اتحاد، قربانی، قومی یکجہتی اور مضبوط قیادت ہی قوموں کو مشکلات سے نکال کر کامیابی کی منزل تک پہنچاتی ہے
اور پاکستانی قوم ہمیشہ انہی اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے وطن عزیز کے روشن مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کوئٹہ میں نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاساسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا، بلوچستان سے خاتون خودکش بمبار گرفتار ہم بچیوں کو تعلیم دینا چاہتے ہیں جبکہ دہشتگرد انہیں خودکش جیکٹس پہنا رہے ہیں، انٹیلی جنس ایجنسیوں نے پاکستان کو بہت بڑی تباہی سے بچاتے ہوئے بلوچستان سے ایک خاتون خودکش بمبار کو گرفتار کیا‘وزیراعلیٰ بلوچستانآئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)میجر جنرل محمد عاطف مجتبی کا کوئٹہ شہر کا تفصیلی دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ کوئٹہ شہر کے حساس علاقوں میں حفاظتی اقدامات مزید موثر بنانے کی ہدایت اہم شاہراہوں، داخلی و خارجی راستوں اور گنجان آبادی والے علاقوں کا معائنہمعرکہ حق پاکستان کی خودداری، قوت اور قومی عزم کی تاریخی علامت ہے بلوچستان کے عوام ملکی دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے ہمیشہ صفِ اول میں کھڑے رہے ہیں،، وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹیگزشتہ ماہ کوئٹہ میں 23 افراد قتل ہوئے جن میں 21 افراد کا قتل ذاتی دشمنی پر مبنی ہے‘ تھریٹس موجود ہیں سیکورٹی کے سخت اقدامات کررہے ہیں گزشتہ ماہ سے اب تک 150 تھریٹس جاری ہوئے دہشتگرد اپنے طریقے بدلتے ہیں‘ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت مدارس کے خلاف کارروائیاں بند، حکومت کی معذرت‘ جمعیت علماء اسلام کا لانگ مارچ 20 مئی تک مؤخر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی درخواست پر جے یو آئی نے 10 مئی کا لانگ مارچ 10 روز کے لیے ملتوی کر دیا حکومت نے مدارس کے خلاف مزید کارروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی‘صوبائی امیر مولانا اعبدالواسعکوئٹہ، بلوچستان اسمبلی میں مدارس کی بندش پر اپوزیشن کا شدید احتجاج اور ایوان سے واک آوٹ شیخ زاید ہسپتال سے مشینری کی منتقلی پر سیکرٹری صحت طلب، وٹنس پروٹیکشن ترمیمی بل 2026 منظورواشک،ناگ میں مسلح تصادم، راہگیر ڈرائیور سمیت 4 افراد جاں بحق، ایک زخمی فائرنگ سے زمیاد گاڑیاں متاثر، مستونگ سے تعلق رکھنے والا ڈرائیور سعد اللہ بھی جان کی بازی ہار گیاای سی سی اجلاس،نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے لیے تقریبا 6 ارب‘کینابس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے 10 کروڑ منظور ہاکی ٹیم کو3کروڑ روپے کے انعامات اورنیب میں ڈیجیٹل ٹرانسفر میشن اور اے آئی سسٹم کیلئے 37کروڑ 20 لاکھ کی منظوریقلات،کلی پندرانی میں ہینڈ گرنیڈ دھماکہ، چار راہگیر زخمی نامعلوم موٹر سائیکل سوار دکان پر دستی بم پھینک کر فرار، زخمی ہسپتال منتقل چاغی، دریگون میں نجی کمپنی پر مسلح افراد کا حملہ، غیر ملکی باشندے سمیت 10 افراد جاں بحق تیل کے ذخیرے کو آگ لگنے سے 6 افراد جھلس گئے، سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن شروعتبدیلی چاہتے وہ اپنا شوق پورا کرلیں ھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر بہتر حکمت عملی کے تحت جلد قابوپالیں گے کیونکہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بی ایم سی سے کالعدم تنظیم سے وابستہ لڑکی گرفتار، دہشت گردوں کی معاونت کے شواہد مل گئے ملزمہ کو قانونی طریقہ کار کے تحت انٹرنمنٹ سینٹر منتقل کر دیا گیا، افواہوں سے گریز کیا جائے، حکامایران امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور‘ وزیراعظم کی زیر صدارت اعلی سطح کا مشاورتی اجلاس،تازہ صورتحال کا جائزہ وزیر داخلہ نے امریکی اور ایرانی سفیر سے اپنی ملاقاتوں پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا‘پاکستان کا کوششیں جاری رکھنے کا عزم ایران کی مذاکرات میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے روابط جاری رکھنے پر بھی اتفاق گندم کاشت کرنے والے چھوٹے زمینداروں کے لیے تھریشر سبسڈی اسکیم کا آغاز 3 ہزار سے زائد کسانوں کو رقم منتقل، تمام رجسٹرڈ کاشتکاروں کو بتدریج ریلیف فراہم کیا جائے گا، میر سرفراز بگٹی، وزیر اعلی بلوچستان