کوئٹہ(نیوزڈیسک)بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت 32 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، جس کے آغاز پر شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس شہید، میر اعجاز جھکرانی اور شریف محمد حسنی کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی
اجلاس کے دوران اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان مدارس کی رجسٹریشن اور انہیں سیل کرنے کے معاملے پر شدید گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔ اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ صوبے میں تقریبا 2600 مدارس ہیں جن میں سے 2200 رجسٹرڈ ہیں
اگر مدارس رجسٹریشن کے لیے تیار ہیں تو انہیں بند کیوں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ رجسٹریشن کے نام پر مدارس کو سیل کیا جا رہا ہے اور علما کی توہین کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو وہ سڑکوں پر احتجاج کریں گے
اور اسمبلی کے سامنے درس و تدریس بھی شروع کر سکتے ہیں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری نے مزید کہا کہ مدارس کو تالے لگانے کے اقدامات ناقابل قبول ہیں
جبکہ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ رجسٹریشن کے خلاف نہیں بلکہ حکومتی رویے پر اعتراض ہے۔ اس دوران اسپیکر عبدالخالق اچکزئی اور مولانا ہدایت الرحمان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، جس سے ایوان کا ماحول کشیدہ ہو گیا۔
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے ایوان کو بتایا کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں اور حکومت ان کے خلاف نہیں، تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث بعض اقدامات کیے جا رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ بعض مدارس میں غیر ملکی افراد کی موجودگی کی اطلاعات بھی ہیں، جبکہ وزیراعلی بلوچستان کی جمعیت علما اسلام کے سربراہ سے ملاقات بھی ہوئی ہے تاکہ مسئلے کا حل نکالا جا سکے
اپوزیشن کے رہنماں نے مقف اختیار کیا کہ دیگر صوبوں میں مدارس کو سیل نہیں کیا جا رہا اور اگر دہشتگردی کے واقعات کا تعلق تعلیمی اداروں سے جوڑا جا رہا ہے تو جامعات کے خلاف بھی یکساں کارروائی ہونی چاہیے۔
اس دوران اپوزیشن نے احتجاجا واک آٹ کیا، تاہم بعد میں حکومتی یقین دہانی پر ایوان میں واپس آگئی۔اجلاس میں شیخ زاید ہسپتال سریاب سے قیمتی مشینری کی منتقلی کے معاملے پر بھی بحث ہوئی۔ صوبائی وزیر علی مدد جتک نے کہا کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی جائے
جبکہ اسپیکر نے سیکرٹری صحت کو طلب کر لیا۔ بعض ارکان نے الزام لگایا کہ ہسپتال سے انجوگرافی مشینری منتقل کرنے کی کوشش کی گئی، جس پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔علاوہ ازیں ایوان میں مختلف محکموں سے متعلق وقفہ سوالات بھی لیا گیا، جبکہ کئی اہم بل پیش کیے گئے۔ بلوچستان وٹنس پروٹیکشن ترمیمی بل 2026 اور بلوچستان زرعی پیداواری منڈیوں کا مسودہ قانون 2025 ایوان نے منظور کر لیا
جبکہ بلوچستان کنٹرول منشیات بل 2026 متعلقہ قائمہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا۔اجلاس میں گوادر سمیت مختلف علاقوں میں مدارس کی بندش، سریاب میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ماہیگیروں کو درپیش مسائل بھی زیر بحث آئے۔ مولانا ہدایت الرحمان نے الزام لگایا کہ ٹرالر مافیا سالانہ اربوں روپے کی مچھلی غیر قانونی طور پر پکڑ رہا ہے
جس سے مقامی ماہی گیر متاثر ہو رہے ہیں۔اجلاس کے اختتام پر اسپیکر نے کارروائی 8 مئی تک ملتوی کردی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کوئٹہ میں نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاساسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا، بلوچستان سے خاتون خودکش بمبار گرفتار ہم بچیوں کو تعلیم دینا چاہتے ہیں جبکہ دہشتگرد انہیں خودکش جیکٹس پہنا رہے ہیں، انٹیلی جنس ایجنسیوں نے پاکستان کو بہت بڑی تباہی سے بچاتے ہوئے بلوچستان سے ایک خاتون خودکش بمبار کو گرفتار کیا‘وزیراعلیٰ بلوچستانآئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)میجر جنرل محمد عاطف مجتبی کا کوئٹہ شہر کا تفصیلی دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ کوئٹہ شہر کے حساس علاقوں میں حفاظتی اقدامات مزید موثر بنانے کی ہدایت اہم شاہراہوں، داخلی و خارجی راستوں اور گنجان آبادی والے علاقوں کا معائنہمعرکہ حق پاکستان کی خودداری، قوت اور قومی عزم کی تاریخی علامت ہے بلوچستان کے عوام ملکی دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے ہمیشہ صفِ اول میں کھڑے رہے ہیں،، وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹیگزشتہ ماہ کوئٹہ میں 23 افراد قتل ہوئے جن میں 21 افراد کا قتل ذاتی دشمنی پر مبنی ہے‘ تھریٹس موجود ہیں سیکورٹی کے سخت اقدامات کررہے ہیں گزشتہ ماہ سے اب تک 150 تھریٹس جاری ہوئے دہشتگرد اپنے طریقے بدلتے ہیں‘ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت مدارس کے خلاف کارروائیاں بند، حکومت کی معذرت‘ جمعیت علماء اسلام کا لانگ مارچ 20 مئی تک مؤخر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی درخواست پر جے یو آئی نے 10 مئی کا لانگ مارچ 10 روز کے لیے ملتوی کر دیا حکومت نے مدارس کے خلاف مزید کارروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی‘صوبائی امیر مولانا اعبدالواسعکوئٹہ، بلوچستان اسمبلی میں مدارس کی بندش پر اپوزیشن کا شدید احتجاج اور ایوان سے واک آوٹ شیخ زاید ہسپتال سے مشینری کی منتقلی پر سیکرٹری صحت طلب، وٹنس پروٹیکشن ترمیمی بل 2026 منظورواشک،ناگ میں مسلح تصادم، راہگیر ڈرائیور سمیت 4 افراد جاں بحق، ایک زخمی فائرنگ سے زمیاد گاڑیاں متاثر، مستونگ سے تعلق رکھنے والا ڈرائیور سعد اللہ بھی جان کی بازی ہار گیاای سی سی اجلاس،نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے لیے تقریبا 6 ارب‘کینابس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے 10 کروڑ منظور ہاکی ٹیم کو3کروڑ روپے کے انعامات اورنیب میں ڈیجیٹل ٹرانسفر میشن اور اے آئی سسٹم کیلئے 37کروڑ 20 لاکھ کی منظوریقلات،کلی پندرانی میں ہینڈ گرنیڈ دھماکہ، چار راہگیر زخمی نامعلوم موٹر سائیکل سوار دکان پر دستی بم پھینک کر فرار، زخمی ہسپتال منتقل چاغی، دریگون میں نجی کمپنی پر مسلح افراد کا حملہ، غیر ملکی باشندے سمیت 10 افراد جاں بحق تیل کے ذخیرے کو آگ لگنے سے 6 افراد جھلس گئے، سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن شروعتبدیلی چاہتے وہ اپنا شوق پورا کرلیں ھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر بہتر حکمت عملی کے تحت جلد قابوپالیں گے کیونکہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بی ایم سی سے کالعدم تنظیم سے وابستہ لڑکی گرفتار، دہشت گردوں کی معاونت کے شواہد مل گئے ملزمہ کو قانونی طریقہ کار کے تحت انٹرنمنٹ سینٹر منتقل کر دیا گیا، افواہوں سے گریز کیا جائے، حکامایران امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور‘ وزیراعظم کی زیر صدارت اعلی سطح کا مشاورتی اجلاس،تازہ صورتحال کا جائزہ وزیر داخلہ نے امریکی اور ایرانی سفیر سے اپنی ملاقاتوں پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا‘پاکستان کا کوششیں جاری رکھنے کا عزم ایران کی مذاکرات میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے روابط جاری رکھنے پر بھی اتفاق گندم کاشت کرنے والے چھوٹے زمینداروں کے لیے تھریشر سبسڈی اسکیم کا آغاز 3 ہزار سے زائد کسانوں کو رقم منتقل، تمام رجسٹرڈ کاشتکاروں کو بتدریج ریلیف فراہم کیا جائے گا، میر سرفراز بگٹی، وزیر اعلی بلوچستان