واشک،ناگ میں مسلح تصادم، راہگیر ڈرائیور سمیت 4 افراد جاں بحق، ایک زخمی فائرنگ سے زمیاد گاڑیاں متاثر، مستونگ سے تعلق رکھنے والا ڈرائیور سعد اللہ بھی جان کی بازی ہار گیا

واشک(نیوز ڈیسک) بلوچستان کےضلع واشک کے علاقے گراڑی میں مسلح افراد اور مبینہ طور پر بھتہ وصول کرنے والے عناصر کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے

جس کے نتیجے میں ایک راہگیر سمیت 4 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ واقعے کے دوران دو زمیاد گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا

ذرائع کے مطابق گراڑی کے مقام پر مسلح گروہوں کے درمیان فائرنگ اس قدر شدید تھی کہ وہاں سے گزرنے والے مسافر بھی اس کی زد میں آ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں مستونگ سے تعلق رکھنے والا زمیاد گاڑی کا ڈرائیور سعد اللہ بھی شامل ہے

جو روزگار کے سلسلے میں وہاں سے گزر رہا تھا۔ لیویز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو آر ایچ سی ناگ منتقل کیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں بھتہ خوروں کی سرگرمیوں کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال مخدوش ہو چکی ہے۔