تبدیلی چاہتے وہ اپنا شوق پورا کرلیں ھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر بہتر حکمت عملی کے تحت جلد قابوپالیں گے کیونکہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر بہتر حکمت عملی کے تحت جلد قابوپالیں گے کیونکہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں گزشتہ برس 100 فیصد بجٹ کو خرچ کرنے کی روش کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی پورا بجٹ خرچ کریں گے

اور آنے والے بجٹ میں بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کو یقینی بناتے ہوئے بے روزگاری اور بد امنی کو دور کریں گے حکومت نے 76دنوں میں روڈ تعمیر کرکے منصوبے میں 2 کروڑ 97 لاکھ 30 ہزار روپے کی بچت کی ہے۔ کچھ ساتھیوں نے میری غیر موجودگی صدر مملکت سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی جس کا مجھے صدر مملکت نے بتایا تھا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو چمن پھاٹک سے کوئلہ پھاٹک تک ریلوے لائن کے ساتھ ساتھ نئی تعمیر ہونے والی سڑک کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو اور شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہراور سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہمارے ہمسایہ ملک میں جو حالات ہے

اس کی وجہ سے بلوچستان میں پراکسی ہورہی ہے اور ان کی کوشش ہے کہ بلوچستان کو غیر مستحکم کیا جائے اور کوئٹہ میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے خاتمے کے لئے بہتر حکمت عملی کے تحت اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا خاتمہ یقینی بنائیں گے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے کرائم میں نمایاں کمی عوام کو نظر آئے گی

انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں آئی جی ایف سی کے گھر پر حملہ ہوا جس کی وجہ سے سڑک بند ہوئی اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس لئے حکومت کی کوشش ہے کہ جلد از جلد تعمیراتی کام مکمل کرے کوئلہ پھاٹک تا چمن پھاٹک سڑک کا افتتاح کیا ہے جس سے اس سڑک کی وجہ سے لوگوں کو سہولت میسر آئے گی اور کوئلہ پھاٹک سے ملحقہ سڑک کابھی 70 دنوں میں افتتاح کروں گا کیونکہ سی اینڈ ڈبلیو کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے ہمسایہ ممالک کے حالات سب کے سامنے ہیں امن وامان کے حوالے سے جامع پلان بنارہے ہیں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے عوام کا پیسہ کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے صدر مملکت نے میٹنگ کے لئے مجھے کال کرکے بتایا تھا چند دوستوں نے خواہش ظاہر کی تھی میری غیر موجودگی میں ملاقات کرنی ہے صدر مملکت نے ملاقات کے بعد مجھے کال بھی کی صدر مملکت نے تجاویز دی جن پر عملدرآمد کیا جائے گاجو تبدیلی چاہتے وہ اپنا شوق پورا کرلیں۔

اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کہا کہ 1.02 کلومیٹر طویل سڑک محض 76 دنوں میں مکمل کی گئی، منصوبے کی مجموعی لاگت 33 کروڑ 83 لاکھ 60 ہزار روپے جبکہ اخراجات 30 کروڑ 86 لاکھ 30 ہزار روپے رہے منصوبے میں 2 کروڑ 97 لاکھ 30 ہزار روپے کی بچت بھی حاصل ہوئی ایئرپورٹ روڈ، شہباز ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن اور دیگر ملحقہ علاقوں کے ہزاروں شہری اس منصوبے سے مستفید ہوں گے

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی محض 76 دنوں میں اہم شاہراہ کی تکمیل حکومت کی کارکردگی اور موثر حکمت عملی کا مظہر ہے منصوبے میں لاگت کی بچت شفافیت اور وسائل کے دانشمندانہ استعمال کی واضح مثال ہے سڑک کی تعمیر سے شہر میں ٹریفک کے دباؤ میں کمی اور آمدورفت میں نمایاں بہتری آئے گی حکومت بلوچستان عوام کو معیاری انفراسٹرکچر کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کوئلہ پھاٹک تا چمن پھاٹک روڑ کو ڈبل تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔اس سے قبل انہوں نے چمن پھاٹک سے کوئلہ پھاٹک تک ہونے والی سڑک کا افتتاح کیا۔