قلات،کلی پندرانی میں ہینڈ گرنیڈ دھماکہ، چار راہگیر زخمی نامعلوم موٹر سائیکل سوار دکان پر دستی بم پھینک کر فرار، زخمی ہسپتال منتقل

قلات(نیوزڈیسک)قلات کے علاقے کلی پندرانی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے ہینڈ گرنیڈ حملے کے نتیجے میں 4 راہگیر زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے سڑک کنارے واقع 'ڈبو' کی ایک دکان کو نشانہ بنانے کی کوشش کی اور دستی بم سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔دھماکے کی آواز سنتے ہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

جبکہ وہاں سے گزرنے والے چار افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو)ہسپتال قلات منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔