امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین دونوں بہترین میزبانوں کو بہت زیادہ کریڈٹ دیتا ہوں، ایران‘ امریکہ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا، میڈیا سے گفتگو

واشنگٹن (آن لائن)امریکی نائب صدر ڈی جے وینس نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے بہترین میزبانی اور مؤثر سفارت کاری کا مظاہرہ کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ وہ ان دونوں بہترین میزبانوں کو بہت زیادہ کریڈٹ دیتے ہیں، جنہوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا پاکستان کی قیادت نے ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کے دوران حقیقی اسٹیٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا، جس کے باعث طویل عرصے بعد دونوں ممالک کے درمیان سنجیدہ مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان برسوں سے کوئی بامعنی سفارتی پیش رفت نہیں ہوئی تھی، تاہم پاکستان نے اس عمل میں معاونت اور مثبت کردار ادا کرتے ہوئے اہم سفارتی خدمات انجام دیں۔#/s#