کوئٹہ، کسٹمز کی بڑی کارروائی، مسافر کے قبضے سے 29.789 ملین ایرانی ریال برآمدبغیر ڈیکلریشن خطیر رقم بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ضبط شدہ کرنسی کی مالیت کروڑوں روپے کے قریب

کوئٹہ(نیوزڈیسک)کوئٹہ میں کسٹمز حکام نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک کرنسی اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

کسٹمز حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر کی جانے والی اس کارروائی کے دوران ایک مسافر کے قبضے سے 29.789 ملین ایرانی ریال برآمد کیے گئے۔

مذکورہ مسافر یہ خطیر رقم بغیر کسی قانونی ڈیکلریشن کے بیرون ملک منتقل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جسے کسٹمز کی ٹیم نے بروقت مداخلت کر کے قبضے میں لے لیا۔ضبط شدہ ایرانی ریال کی مالیت پاکستانی کرنسی میں کروڑوں روپے کے قریب بتائی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی مقدار میں کرنسی کی برآمدگی غیر قانونی تجارت اور اسمگلنگ کے ایک منظم نیٹ ورک کی نشاندہی کرتی ہے۔ کلکٹر کسٹمز نے اس کامیاب آپریشن پر کسٹمز انفورسمنٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا

اور کہا کہ اسمگلنگ کے خاتمے اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کسٹمز حکام مکمل طور پر پرعزم ہیں۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭