کوئٹہ(نیوزڈیسک)بلوچستان اسمبلی کا اجلاس منگل کواسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی صدارت میں 45 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، جس کے ایجنڈے میں قانون سازی اور وقفہ سوالات شامل تھے۔اجلاس کے آغاز میں ایوان میں مختلف مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی
جن میں شاہدہ روف کے سسر، نعیم بازئی کے والد اور نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی شامل تھے۔اجلاس کے دوران ایک دلچسپ موقع اس وقت پیش آیا جب اسپیکر نے رکن اسمبلی زابد علی ریکی سے سوال کیا کہ وہ اسمبلی میں اونٹ پر آئے یا گاڑی میں، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ان کا حلقہ بہت وسیع ہے اور وہ وہاں گئے تھے، اگر اجلاس چھ ماہ بعد ہوتا تو وہ اونٹ پر آتے۔وقفہ سوالات کے دوران پولیس حوالات میں ایک شہری کی ہلاکت کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، جس پر آغا عمر احمد عمرزئی نے تحقیقات کا مطالبہ کیا
اس پر وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ واقعے کی انکوائری جاری ہے اور متعلقہ شخص کا کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں کسی کرمنل کے لیے فاتحہ خوانی نہیں ہونی چاہیے۔ وزیراعلی نے ایران سے ملحقہ اضلاع کینوجوانوں کے لیے حکومتی پروگرامز پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں کے نوجوانوں کو اسمگلنگ سے ہٹا کر قانونی تجارت کی طرف لانے کے لیے بی آر ایس پی کے تحت تربیتی پروگرام شروع کیے گئے ہیں
جو ابتدائی طور پر محدود پیمانے پر ہوں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد مستفید ہو سکیں۔قانون سازی کے حوالے سے صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے بلوچستان مائنز اینڈ سیفٹی مسودہ قانون 2026 پیش کیا، جسے ایوان نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ اسی طرح بلوچستان وٹنس پروٹیکشن ترمیمی مسودہ قانون 2026 بھی پیش کیا گیا، جسے مزید غور کے لیے کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا۔اجلاس میں حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا
رکن اسمبلی اسد بلوچ نے متاثرہ اضلاع کے زمینداروں کے نقصانات کے ازالے کا مطالبہ کیا، جبکہ زمرک خان اچکزئی نے متاثرہ علاقوں کا فوری سروے کرانے پر زور دیا۔رکن صوبائی اسمبلی زمرک خان اچکزئی نے نوجوانوں کے مسائل پر بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے ساتھ ناانصافی کی گئی تو مایوسی بڑھے گی
انہوں نے پاکستان کرکٹ میں بلوچستان کے نوجوانوں کو نظر انداز کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ سلیکشن میں شفافیت ہونی چاہیے اور چیئرمین کا تعلق کھیل سے ہونا ضروری ہے۔سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پبلک سروس کمیشن کا بل جلد ایوان میں لانے کا مطالبہ کیا تاکہ نوجوانوں کا وقت اور وسائل ضائع نہ ہوں۔ انہوں نے نوشکی میں سیکیورٹی خدشات کے باعث بند بینکوں کا معاملہ بھی اٹھایا اور اسٹیٹ بینک سے انہیں کھلوانے کا مطالبہ کیا۔رکن اسمبلی اصغر ترین نے پشین میں امن و امان اور پانی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالات کو خراب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے ڈیمز کی تعمیر کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں کا پانی ضائع ہو گیا کیونکہ پہلے سے بنائے گئے ڈیمز متاثر ہو چکے ہیں۔اجلاس کے اختتام پر اسپیکر نیکارروائی 10 اپریل سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کر دی۔
گندم کاشت کرنے والے چھوٹے زمینداروں کے لیے تھریشر سبسڈی اسکیم کا آغاز 3 ہزار سے زائد کسانوں کو رقم منتقل، تمام رجسٹرڈ کاشتکاروں کو بتدریج ریلیف فراہم کیا جائے گا، میر سرفراز بگٹی، وزیر اعلی بلوچستانقومی انسدادِ پولیو مہم جاری، پہلے روز 1 کروڑ 37 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر متحرک، وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی فراہم کی جا رہی ہے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین دونوں بہترین میزبانوں کو بہت زیادہ کریڈٹ دیتا ہوں، ایران‘ امریکہ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا، میڈیا سے گفتگو سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 شہری جاں بحق، 2 زخمی مسلح حملہ آوروں کی اندھا دھند فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس، ملزمان فرار ہونے میں کامیابجیوانی کے سمندر میں کوسٹ گارڈ کی کشتی پر مسلح افراد کا حملہ، تین اہلکار شہید ساحلی پٹی پر سیکیورٹی ہائی الرٹ، حملہ آوروں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروعایران مذاکرات میں عدم اعتماد کے ساتھ داخل ہو رہا ہے ایران اپنے عوام کے مفادات اور حقوق کے تحفظ کے لیے پوری قوت کے ساتھ لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے، عباس عراقچی، ایرانی وزیر خارجہکوئٹہ، کسٹمز کی بڑی کارروائی، مسافر کے قبضے سے 29.789 ملین ایرانی ریال برآمدبغیر ڈیکلریشن خطیر رقم بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ضبط شدہ کرنسی کی مالیت کروڑوں روپے کے قریببلوچستان اسمبلی اجلاس‘قانون سازی، وقفہ سوالات اور حالیہ بارشوں سے نقصانات پر بحث اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے نوجوانوں کو قانونی تجارت کی طرف لائیں گے، وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی کا ایوان میں خطاب کور کمانڈرز کانفرنس، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم آپریشن "غضبْ اللّٰہ" دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے خاتمے تک جاری رہے گا، کور کمانڈرز کانفرنستاجرتنظیموں کی یقین دہانی پر تجارتی مارکیٹس رات8بجے جبکہ شادی ہالز 11بجے بند کئے جائیں گے‘ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ایرانی پیٹرول کو قانونی طور پر اجازت دی اور نہ حکومت کی جانب سے ریٹ مقرر کیاگیا ہے تاہم اضافہ ریٹ وصول کرنے والوں کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی‘ مہراللہ بادینیمہنگائی کا طوفان، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں گوشت، گھی، دالیں، سبزیاں اور پھل عوام کی پہنچ سے باہر، شہری شدید پریشانی کا شکارٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گرد حبیب اللہ کو گرفتار کر لیا‘ پاکستان اپنی سلامتی، خودمختاری اور عوام کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا افغان عوام اپنی حکومت پر جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں‘میر ضیاء اللہ لانگومحکمہ موسمیات کا کوئٹہ سمیت بلوچستان اور ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی مغربی ہواؤں کا سلسلہ شام بلوچستان کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا اور یہ موسمی نظام 9 اپریل تک بالائی علاقوں میں برقرار رہنے کا امکان ہےکوئٹہ میں انتظامیہ نے مہنگا پیٹرول فروخت کرنے پر 15 افراد کو جیل بھیج دیا کوئٹہ میں منی پیٹرول پمپس مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے‘ضلعی انتظامیہ خانوزئی، موٹروے پولیس کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، اہلکاروں کی بروقت جوابی کارروائی قلعہ سیف اللہ بیٹ ون میں حملہ آور فرار ہونے پر مجبور، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ترجمان موٹروے پولیس