کوئٹہ(نیوزڈیسک)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مہنگائی نے ایک بار پھر خطرناک حد تک شدت اختیار کر لی ہے، جس کے باعث روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں
شہر میں مہنگائی کے اس طوفان نے عام شہری کی زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے، جبکہ متوسط اور دیہاڑی دار طبقہ سب سے زیادہ مشکلات کا شکار نظر آ رہا ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں مرغی کا گوشت کی قیمت 680 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے، جبکہ چھوٹا گوشت (بکرے کا گوشت)2800 سے 3000 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح بڑا گوشت (گائے کا گوشت)بھی 1700 روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے
جو عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوتا جا رہا ہے گھی اور دیگر بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اعلی کوالٹی گھی 660 روپے فی کلو، باسمتی چاول 400 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ دالوں کی قیمتیں بھی عوام کے لیے دردِ سر بن چکی ہیں، جن میں دال چنا 350 روپے، دال ماش 550 روپے، اور دال مسور 430 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہیں۔ سفید چنے 500 روپے فی کلو جبکہ چینی 180 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے
مزید برآں شکر 350 روپے فی کلو اور اعلی معیار کا گڑ 400 روپے فی کلو تک جا پہنچا ہیمصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں سرخ مرچ 1000 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، جو عام گھریلو استعمال کے لیے انتہائی مہنگی ہو چکی ہے توانائی کے شعبے میں بھی عوام کو ریلیف نہ مل سکا، ایل پی جی سلنڈر گیس کی قیمت 550 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جس نے گھریلو بجٹ کو مزید متاثر کیا ہے
اسی طرح دودھ کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد تازہ کھلا دودھ 210 روپے فی کلو جبکہ دہی 230 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے سبزیوں کی قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پیاز اور ٹماٹر 100 روپے فی کلو، آلو 60 روپے فی کلو، مٹر 250 روپے فی کلو، سبز مرچ 150 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ مزید برآں بھنڈی 300 روپے، کدو 150 روپے، ٹینڈا 200 روپے، جبکہ ادرک اور لہسن کی قیمتیں 800 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہیں۔
گندم کاشت کرنے والے چھوٹے زمینداروں کے لیے تھریشر سبسڈی اسکیم کا آغاز 3 ہزار سے زائد کسانوں کو رقم منتقل، تمام رجسٹرڈ کاشتکاروں کو بتدریج ریلیف فراہم کیا جائے گا، میر سرفراز بگٹی، وزیر اعلی بلوچستانقومی انسدادِ پولیو مہم جاری، پہلے روز 1 کروڑ 37 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر متحرک، وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی فراہم کی جا رہی ہے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین دونوں بہترین میزبانوں کو بہت زیادہ کریڈٹ دیتا ہوں، ایران‘ امریکہ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا، میڈیا سے گفتگو سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 شہری جاں بحق، 2 زخمی مسلح حملہ آوروں کی اندھا دھند فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس، ملزمان فرار ہونے میں کامیابجیوانی کے سمندر میں کوسٹ گارڈ کی کشتی پر مسلح افراد کا حملہ، تین اہلکار شہید ساحلی پٹی پر سیکیورٹی ہائی الرٹ، حملہ آوروں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروعایران مذاکرات میں عدم اعتماد کے ساتھ داخل ہو رہا ہے ایران اپنے عوام کے مفادات اور حقوق کے تحفظ کے لیے پوری قوت کے ساتھ لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے، عباس عراقچی، ایرانی وزیر خارجہکوئٹہ، کسٹمز کی بڑی کارروائی، مسافر کے قبضے سے 29.789 ملین ایرانی ریال برآمدبغیر ڈیکلریشن خطیر رقم بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ضبط شدہ کرنسی کی مالیت کروڑوں روپے کے قریببلوچستان اسمبلی اجلاس‘قانون سازی، وقفہ سوالات اور حالیہ بارشوں سے نقصانات پر بحث اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے نوجوانوں کو قانونی تجارت کی طرف لائیں گے، وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی کا ایوان میں خطاب کور کمانڈرز کانفرنس، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم آپریشن "غضبْ اللّٰہ" دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے خاتمے تک جاری رہے گا، کور کمانڈرز کانفرنستاجرتنظیموں کی یقین دہانی پر تجارتی مارکیٹس رات8بجے جبکہ شادی ہالز 11بجے بند کئے جائیں گے‘ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ایرانی پیٹرول کو قانونی طور پر اجازت دی اور نہ حکومت کی جانب سے ریٹ مقرر کیاگیا ہے تاہم اضافہ ریٹ وصول کرنے والوں کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی‘ مہراللہ بادینیمہنگائی کا طوفان، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں گوشت، گھی، دالیں، سبزیاں اور پھل عوام کی پہنچ سے باہر، شہری شدید پریشانی کا شکارٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گرد حبیب اللہ کو گرفتار کر لیا‘ پاکستان اپنی سلامتی، خودمختاری اور عوام کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا افغان عوام اپنی حکومت پر جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں‘میر ضیاء اللہ لانگومحکمہ موسمیات کا کوئٹہ سمیت بلوچستان اور ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی مغربی ہواؤں کا سلسلہ شام بلوچستان کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا اور یہ موسمی نظام 9 اپریل تک بالائی علاقوں میں برقرار رہنے کا امکان ہےکوئٹہ میں انتظامیہ نے مہنگا پیٹرول فروخت کرنے پر 15 افراد کو جیل بھیج دیا کوئٹہ میں منی پیٹرول پمپس مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے‘ضلعی انتظامیہ خانوزئی، موٹروے پولیس کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، اہلکاروں کی بروقت جوابی کارروائی قلعہ سیف اللہ بیٹ ون میں حملہ آور فرار ہونے پر مجبور، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ترجمان موٹروے پولیس