راولپنڈی (نیوزڈیسک)راولپنڈی میں جنرل ہیڈکوارٹرز میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 274ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی
جس میں ملک کی داخلی و خارجی سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کانفرنس کے آغاز میں مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مادرِ وطن کے دفاع میں جان قربان کرنے والے شہری شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
فورم نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں پاکستان کی قومی سلامتی کی بنیاد ہیں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت
آپریشنل کارکردگی اور دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر جاری کارروائیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت، افواجِ پاکستان اور عوام کے باہمی تعاون سے ملک میں امن و استحکام
معاشی مضبوطی اور عالمی سطح پر پاکستان کے کردار میں اضافہ ہو رہا ہے۔فورم نے واضح کیا کہ بھارت اور دیگر بیرونی عناصر کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں، ان کے سہولت کاروں اور معاونین کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ آپریشن”غضب اللحق) اس وقت تک جاری رہے گا جب تک دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم نہیں ہو جاتے اور افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال مکمل طور پر بند نہیں ہو جاتا۔
کور کمانڈرز کانفرنس نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستانی حکومت کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور مذاکرات، تحمل اور کشیدگی میں کمی پر زور دیا۔
فورم نے پاکستان کو خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک ذمہ دار کردار قرار دیا۔کانفرنس میں سعودی عرب کی پیٹروکیمیکل اور صنعتی تنصیبات پر حالیہ حملوں کی شدید مذمت بھی کی گئی۔ فورم نے کہا کہ یہ حملے امن کے لیے جاری کوششوں کو نقصان پہنچانے اور خطے میں کشیدگی بڑھانے کا باعث بن سکتے ہیں۔ فورم کے مطابق سعودی عرب نے اب تک تحمل اور تدبر کا مظاہرہ کیا ہے
جس سے سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے میں مدد ملی۔فورم نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات، گمراہ کن پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر ایسے دعوے اپنی ساکھ کھو چکے ہیں۔
کانفرنس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا، جبکہ حالیہ جعلی مقابلوں کو ماورائے عدالت قتل چھپانے کی کوشش قرار دیا گیا۔
اختتامی خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کمانڈرز کو ہدایت کی کہ وہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری، پیشہ ورانہ معیار اور عملی استعداد برقرار رکھیں تاکہ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع یقینی بنایا جا سکے۔
گندم کاشت کرنے والے چھوٹے زمینداروں کے لیے تھریشر سبسڈی اسکیم کا آغاز 3 ہزار سے زائد کسانوں کو رقم منتقل، تمام رجسٹرڈ کاشتکاروں کو بتدریج ریلیف فراہم کیا جائے گا، میر سرفراز بگٹی، وزیر اعلی بلوچستانقومی انسدادِ پولیو مہم جاری، پہلے روز 1 کروڑ 37 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر متحرک، وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی فراہم کی جا رہی ہے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین دونوں بہترین میزبانوں کو بہت زیادہ کریڈٹ دیتا ہوں، ایران‘ امریکہ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا، میڈیا سے گفتگو سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 شہری جاں بحق، 2 زخمی مسلح حملہ آوروں کی اندھا دھند فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس، ملزمان فرار ہونے میں کامیابجیوانی کے سمندر میں کوسٹ گارڈ کی کشتی پر مسلح افراد کا حملہ، تین اہلکار شہید ساحلی پٹی پر سیکیورٹی ہائی الرٹ، حملہ آوروں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروعایران مذاکرات میں عدم اعتماد کے ساتھ داخل ہو رہا ہے ایران اپنے عوام کے مفادات اور حقوق کے تحفظ کے لیے پوری قوت کے ساتھ لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے، عباس عراقچی، ایرانی وزیر خارجہکوئٹہ، کسٹمز کی بڑی کارروائی، مسافر کے قبضے سے 29.789 ملین ایرانی ریال برآمدبغیر ڈیکلریشن خطیر رقم بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ضبط شدہ کرنسی کی مالیت کروڑوں روپے کے قریببلوچستان اسمبلی اجلاس‘قانون سازی، وقفہ سوالات اور حالیہ بارشوں سے نقصانات پر بحث اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے نوجوانوں کو قانونی تجارت کی طرف لائیں گے، وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی کا ایوان میں خطاب کور کمانڈرز کانفرنس، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم آپریشن "غضبْ اللّٰہ" دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے خاتمے تک جاری رہے گا، کور کمانڈرز کانفرنستاجرتنظیموں کی یقین دہانی پر تجارتی مارکیٹس رات8بجے جبکہ شادی ہالز 11بجے بند کئے جائیں گے‘ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ایرانی پیٹرول کو قانونی طور پر اجازت دی اور نہ حکومت کی جانب سے ریٹ مقرر کیاگیا ہے تاہم اضافہ ریٹ وصول کرنے والوں کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی‘ مہراللہ بادینیمہنگائی کا طوفان، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں گوشت، گھی، دالیں، سبزیاں اور پھل عوام کی پہنچ سے باہر، شہری شدید پریشانی کا شکارٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گرد حبیب اللہ کو گرفتار کر لیا‘ پاکستان اپنی سلامتی، خودمختاری اور عوام کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا افغان عوام اپنی حکومت پر جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں‘میر ضیاء اللہ لانگومحکمہ موسمیات کا کوئٹہ سمیت بلوچستان اور ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی مغربی ہواؤں کا سلسلہ شام بلوچستان کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا اور یہ موسمی نظام 9 اپریل تک بالائی علاقوں میں برقرار رہنے کا امکان ہےکوئٹہ میں انتظامیہ نے مہنگا پیٹرول فروخت کرنے پر 15 افراد کو جیل بھیج دیا کوئٹہ میں منی پیٹرول پمپس مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے‘ضلعی انتظامیہ خانوزئی، موٹروے پولیس کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، اہلکاروں کی بروقت جوابی کارروائی قلعہ سیف اللہ بیٹ ون میں حملہ آور فرار ہونے پر مجبور، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ترجمان موٹروے پولیس